عمران آج بمباروں کا نشانہ : پاک انٹلیجنس

لاہور ، 29 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی انٹلیجنس ایجنسیوں نے متنبہ کیا ہے کہ خودکش بمبار کل اتوار کو اسلام آباد میں مجوزہ ریلی کے دوران کرکٹر سے سیاست دان بننے والے عمران خان کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔ وفاقی حکومت کو پیش کردہ انٹلیجنس رپورٹ کے مطابق تین ممنوعہ تنظیموں …تحریک طالبان پاکستان، جنداللہ اور جماعت الاحرار… نے پاکستان تحر

ریلوے اراضیات کے بہتر استعمال کی حمایت

مالیگاؤں (آسام) ، 29 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ اُن کی حکومت جدید طرز کے انفراسٹرکچر کو فروغ دینے کو ترجیح دے رہی ہے، جس میں شمال مشرق میں آپٹیکل فائبر نٹ ورک قائم کرنا شامل ہے، جو اُن کے بقول نوکری کے زبردست مواقع پیدا کرے گا اور اس خطہ کے نوجوانوں کو بہتر روزگار کیلئے دیگر ریاستوں کو بڑے پیمانے پر نقل مقام

جرنلسٹوں کو شہد کی مکھی جیسا مفید ہونا چاہئے : وزیراعظم

گوہاٹی ، 29 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے آج صحافیوں سے اپیل کی کہ وہ شہد کی مکھیوں کی مانند بن جائیں … جو شہد پیدا کرتی ہیں اور ساتھ ہی ڈستی ہیں… اور عام گھریلو مکھی نہ بنیں جو صرف گندگی پھیلاتی ہے۔ مودی شمال مشرق کے بڑے انگریزی روزنامہ ’دی آسام ٹربیون‘ کی پلاٹینم جوبلی تقریب کا افتتاح کرتے ہوئے مخاطب تھے۔ انھوں نے

داعش میںشمولیت کے بعد واپس نوجوان عارف این آئی اے تحویل میں

ممبئی 29 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) این آئی اے کی ایک خصوصی عدالت نے آج آئی ایس آئی ایس میں شامل ہوکر واپس ہونے والے نوجوان عراف مجید کو 8 ڈسمبر تک این آئی اے کی تحویل میں دیدیا ہے ۔ عدالت نے اس تاثر کا اظہار کیا کہ اس نوجوان کی تحویل میں تفتیش ضروری ہے ۔ این آئی اے نے عدالت سے کہا تھا کہ ایجنسی مجید کی داعش میں شمولیت سے لے کر داعش کے ساتھ جنگ

مشیر الحسن سڑک حادثہ میں زخمی

نئی دہلی ، 29 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) نامور ماہر تعلیم اور سابق وائس چانسلر جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی مشیر الحسن آج دہلی سے میوات جاتے ہوئے حادثہ سے دوچار ہوگئے اور اُن کے سر پر زخم آئے جس کا ایک اسپتال میں علاج ہورہا ہے۔ 67 سالہ مشیر الحسن آج صبح تقریباً 11.30 بجے دو دیگر اشخاص کے ساتھ میوات کو ذریعہ کار گامزن تھے کہ حادثہ ہوا۔ اُن کے ای

انتقال

٭٭ حیدرآباد ۔ 29 ۔ نومبر : محترمہ سیدہ افضل بیگم زوجہ سید مظہر الدین قادری مرحوم ، ریٹائرڈ سپرنٹنڈنٹ ، اکسائز ، کرناٹک کا 29 نومبر کو انتقال ہوگیا ۔ تدفین تکیہ گجراتی شاہ رام کوٹ میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں ایک فرزند اور سات دختران شامل ہیں ۔ تفصیلات کے لیے 9347881608 ۔ 9030910636 پر ربط کریں ۔۔

کابل میں حملہ ، ایک بیرونی شہری اور ایک افغان ہلاک

کابل ، 29 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) طالبان عسکریت پسندوں نے آج یہاں ایک فارن کمپاؤنڈ پر حملہ کرتے ہوئے دو افراد کو ہلاک کردیا، جو شورش پسندوں کے خلاف نیٹو کی 13 سالہ جنگ کے قطعی ہفتوں کے دوران افغان دارالحکومت میں تازہ ترین کارروائی ہے۔ ترجمان کابل پولیس نے نیوز ایجنسی اے ایف پی کو بتایا کہ ایک افغان اور ایک بیرونی شہری جو دونوں بیرونی تنظ

کیا ش ویان گارڈ کو گولی مار کر 1.5 کروڑ لوٹ لئے

نئی دہلی ، 29 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) دن دھاڑے کی گئی ایک دلیرانہ واردات میں دو موٹر سائیکل سوار آدمیوں نے مبینہ طور پر آج صبح یہاں شمالی دہلی کے کملا نگر علاقہ میں ایک اے ٹی ایم کے باہر کیاش ویان کے سکیورٹی گارڈ کو گولی مار کر ہلاک کردیا اور 1.5 کروڑ روپئے لوٹ کر فرار ہوگئے۔ پولیس نے بتایا کہ یہ واقعہ تقریباً 11 بجے دہلی یونیورسٹی کے نارتھ

مسلمان محب وطن ،کچھ نوجوانوں کی داعش سے وابستگی پر تشویش

گوہاٹی، 29 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے آج اس بات پر تشویش کا اظہار کیا کہ کچھ ہندوستانی نوجوان بھی دہشت گرد گروپ آئی ایس آئی ایس سے (داعش) متاثر ہوگئے اور اس میں شمولیت اختیار کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اس کو ایک چیلنج کے طور پر لیتی ہے اور اسے نظرانداز نہیں کیا جائے گا ۔ انہوں نے یہ الزام عائد بھی کیا کہ پاک

علیگڑ ھ مسلم یونیورسٹی میں تعطل ختم

علیگڈھ 29 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) تعطل کو ختم کرتے ہوئے بی جے پی نے راجہ مہیندرا پرتاپ کی یوم پیدائش تقاریب علیگڈھ مسلم یونیورسٹی کے کیمپس میںمنعقد کرنے کا منصوبہ ترک کردیا ہے ۔ یونیورسٹی نے کل ہی خبردار کیا تھا کہ اگر بی جے پی اس طرح کی کوئی تقریب منعقد کرتی ہے تو اس سے فرقہ وارانہ کشیدگی میں اضافہ ہوگا ۔ یونیورسٹی کی جانب سے اعلان کیا

حرمین سے منسلک جامعہ کا جلد آغاز ہو گا

مکہ المعظمہ۔ 29 نومبر۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) حرمین الشریفین کی مجلس انتظامی کے صدر الشیخ عبدالرحمان السدیس نے اعلان کیا ہے کہ جلد ہی دونوں مقامات مقدسہ یعنی حرمین الشریفین سے منسلک ایک جامعہ کا آغاز کر دیا جائے گا۔ اس مجوزہ جامعہ میں مختلف دینی کورسز کی تعلیم کا بطور خاص اہتمام کیا جائے گا۔السدیس نے اس امر کا اعلان حرمین سے منسلک تعلیم

قاہرہ میں مظاہرین اور پولیس میں خونریز جھڑپیں، 5 ہلاک

قاہرہ۔ 29 نومبر۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں اسلام پسندوں کے حکومت کے خلاف مظاہرے کے دوران تشدد کے واقعات میں ایک فوجی سمیت چار افراد مارے گئے ہیں جبکہ مسلح افراد نے فائرنگ کرکے فوج کے ایک بریگیڈئیر جنرل کو ہلاک کردیا ہے۔مصر کے پہلے منتخب صدر ڈاکٹر محمد مرسی کی برطرفی کے خلاف احتجاج کرنے والے سلفی محاذ نے صدر عبدالف