بے روزگاری و مالی پریشانی سے تنگ آکر دو افراد کی خود کشی

حیدرآباد ۔ 29 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : سائبر آباد کے علاقوں جواہر نگر اور کوکٹ پلی میں دو افراد نے بے روزگاری اور مالی پریشانیوں سے تنگ آکر خود کشی کرلی ۔ جواہر نگر پولیس کے مطابق 25 سالہ محمد مشتاق جو جواہر نگر علاقہ کے ساکن محمد مصطفی کا بیٹا تھا ۔ پیشہ سے پینٹر بتایا گیا ہے ۔ پولیس کے مطابق مشتاق مالی پریشانیوں کا شکار تھا جس نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے آج صبح پھانسی لے کر خود کشی کرلی ۔ کوکٹ پلی پولیس کے مطابق 21 سالہ آر کے ریڈی جو سنگیت نگر علاقہ کے ساکن ایس آر کے ریڈی کا بیٹا تھا بے روزگار تھا اور خرابی صحت سے پریشان رہتا تھا ۔ اس نے کل رات پھانسی لے کر خود کشی کرلی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔۔