کابل میں حملہ ، ایک بیرونی شہری اور ایک افغان ہلاک

کابل ، 29 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) طالبان عسکریت پسندوں نے آج یہاں ایک فارن کمپاؤنڈ پر حملہ کرتے ہوئے دو افراد کو ہلاک کردیا، جو شورش پسندوں کے خلاف نیٹو کی 13 سالہ جنگ کے قطعی ہفتوں کے دوران افغان دارالحکومت میں تازہ ترین کارروائی ہے۔ ترجمان کابل پولیس نے نیوز ایجنسی اے ایف پی کو بتایا کہ ایک افغان اور ایک بیرونی شہری جو دونوں بیرونی تنظیم کیلئے برسرکار تھے، مارے گئے ہیں۔ انھوں نے بیرونی شہری یا نشانہ بنائی گئی تنظیم کی شناخت بتانے سے انکار کیا۔ انھوں نے کہا کہ اس بلڈنگ کو تین خودکش بمباروں نے نشانہ بنایا۔ افغان سکیورٹی فورسیس تیزی سے مقام واردات پہنچ گئیں اور حملہ آوروں کے خلاف آپریشنس شروع کردیئے۔