کچرے کے ڈھیر میں جھلس کر کمسن لڑکی کی موت

حیدرآباد ۔ 29 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : جواہر نگر کے علاقہ میں ایک کمسن کچرے کی نظر ہوگئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 7 سالہ کاویری جو طالبہ تھی کچرے کے ڈھیر میں جھلس کر فوت ہوگئی ۔ اس علاقہ میں کچرے کا ڈمپنگ یارڈ بھی ہے ۔ کاویری کے بی ایم نگر ،جواہر نگر علاقہ کے ساکن پرمیش کی بیٹی تھی ۔ 4 نومبر کے دن لڑکی کھیل کے دوران کچرے کو لگائی گئی آگ کے قریب پہونچ گئی اور شدید جھلس گئی تھی ۔ جس کی علاج کے دوران کل رات موت ہوگئی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔۔