کمرۂ جماعت میں تدریس سے قبل منصوبہ بندی ضروری

اساتذہ کے تربیتی پروگرام سے ڈپٹی آئی او ایس چارمینار کا خطاب
حیدرآباد۔ 29؍نومبر (پریس نوٹ) چارمینار منڈل I اور II کے اساتذہ کے آخری اور چوتھے مرحلہ میں مضمون انگریزی کے سہ روزہ تربیتی پروگرام کا اختتام عمل میں آیا جس کا 27؍نومبر کو آغاز ہوا تھا ۔ کورس ڈائرکٹر و ڈپٹی انسپکٹر آف اسکولس ایم سرینواس نے معلمات سے کہا کہ وہ کمرۂ جماعت میں تدریس سے قبل لازمی طورپر منصوبہ بندی کریں۔ منصوبہ بندی سے تدریس کامیاب و موثر ثابت ہوتی ہے۔ انہوں نے کثیر جماعتی تدریس کے اصولوں پر روشنی ڈالی۔ ایم سرینواس نے کہا کہ معلمات میں صبر و تحمل اور طلباء و طالبات کے ساتھ مشفقانہ رویہ تدریس میں معاون ثابت ہوتا ہے۔ ٹی ایل ایم (ٹیچنگ لرننگ میٹریل) کا بھی آر پی ( ریسورپرسن) محترمہ کہکشاں ناز (گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول دریچہ ماتا) نے بہتر ین مظاہرہ کیا اور کلاس روم تھیٹر کے بارے میں معلمات کو تفصیلی طورپر مظاہراتی مشاہدہ کرایا۔ آر پی محترمہ سعدیہ عظمیٰ (گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول رین بازار) نے بھی تدریسی خدمات انجام دیں۔ ڈاکیومینٹیشن کے فرائض محترمہ حنا تحسین (گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول املی بن یاقوت پورہ) محترمہ عذرا فاطمہ ( گورنمنٹ گرلز سٹی پرائمری اسکول چھتہ بازار)‘ محترمہ شہانہ پروین (گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول مغلپورہ 2) انجام دئیے۔ محترمہ سلمیٰ بیگم‘ انجم پروین‘ مہربانو‘ خیر النساء‘ زہرہ جبین‘ کنیز سکینہ‘ نازیہ کوثر‘ ڈاکٹر سیدہ گوہر‘ صوفیہ نسرین‘ رعنا سلیم‘ سیمابیگم ‘ عائشہ خاتون‘ احمدی مسرت‘ اسما دردانہ‘ فوزیہ فاطمہ‘ حمیرہ یاسمین‘ ثمینہ خورشید‘ آفرین شہوار‘ سیدہ عصمت فاطمہ‘ شاہین فاطمہ‘ نور النساء اور دیگر معلمات نے گروپ مباحث میں حصہ لیا۔ محترمہ ایم پدماوتی صدر معلمہ گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول چھاؤنی ناد علی بیگ نے ریسورس پرسنس کہکشاں ناز اور سعدیہ عظمیٰ کی تدریسی صلاحیتوں کی ستائش کی۔ دورانِ تربیت اسٹیٹ اکیڈیمک مانیٹرنگ آفیسر اردو محترمہ آمنہ بیگم‘ اسسٹنٹ اکیڈیمک مانیٹرنگ آفیسر اردو راجیو ودیامشن محترمہ اسریٰ فردوس نے تربیتی مرکز کا معائنہ کیا۔