مشیر الحسن سڑک حادثہ میں زخمی

نئی دہلی ، 29 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) نامور ماہر تعلیم اور سابق وائس چانسلر جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی مشیر الحسن آج دہلی سے میوات جاتے ہوئے حادثہ سے دوچار ہوگئے اور اُن کے سر پر زخم آئے جس کا ایک اسپتال میں علاج ہورہا ہے۔ 67 سالہ مشیر الحسن آج صبح تقریباً 11.30 بجے دو دیگر اشخاص کے ساتھ میوات کو ذریعہ کار گامزن تھے کہ حادثہ ہوا۔ اُن کے ایک قریبی معاون نے کہا کہ ایک ڈَمپر سے سر ٹکراگیا اور انھیں زخم آئے۔ انھیں فوری اپولو ہاسپٹل پہنچایا گیا اور ہیڈانجری پر سرجری شروع کی گئی۔ وہ 2004-09ء کے درمیان وائس چانسلر جامعہ ملیہ اسلامیہ تھے۔