پاکستا ن میں فضائی حملے ، 21 عسکریت پسند ہلاک

اسلام آباد ، 29 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی لڑاکا طیاروں نے شمال مغربی قبائلی علاقہ میں طالبان کے خفیہ ٹھکانوں پر بمباری کی جس کے نتیجہ میں کم از کم 21 عسکریت پسند ہلاک ہوگئے ہیں، حکام نے یہ بات بتائی ۔ یہ ٹھکانے انتہائی دور دراز کے مقامات پر واقع تھے۔ سکیوریٹی عہدیداروں نے کہا کہ طارق آفریدی گروپ کے آٹھ عسکریت پسند بھی ہلاک ہوئے ہیں۔