عمران آج بمباروں کا نشانہ : پاک انٹلیجنس

لاہور ، 29 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی انٹلیجنس ایجنسیوں نے متنبہ کیا ہے کہ خودکش بمبار کل اتوار کو اسلام آباد میں مجوزہ ریلی کے دوران کرکٹر سے سیاست دان بننے والے عمران خان کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔ وفاقی حکومت کو پیش کردہ انٹلیجنس رپورٹ کے مطابق تین ممنوعہ تنظیموں …تحریک طالبان پاکستان، جنداللہ اور جماعت الاحرار… نے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران کی ریلی کو نشانہ بنانے کے منصوبے بنائے ہیں۔ رپورٹ نے کہا کہ ان تنظیموں نے خودکش بمباروں کو تیار کیا ہے جو عمران اور تحریک انصاف کی ریلی کو اسلام آباد میں نشانہ بنا سکتے ہیں۔ یہ خودکش بمبار اسلام آباد ریلی کیلئے لاہور سے روانہ ہونے والے تحریک انصاف کاروان کو بھی نشانہ بنا سکتا ہے۔ وزارت داخلہ نے عمران کو اس ریلی کے دوران اپنے لئے اضافی سکیورٹی اقدامات اختیار کرنے کا مشورہ دیا ہے ۔ وزارت نے پولیس اور رینجرز دونوں سے کو بھی کہا کہ تشدد کی صورت میں تحریک انصاف کے ورکرز سے نمٹنے کے ساتھ ساتھ اس ریلی کی سکیورٹی کا خیال رکھیں۔ عمران نے کہا ہے کہ 2013ء الیکشن میں بڑے پیمانے پر مبینہ رگنگ کی تحقیقات شروع نہ کی جائے تو نواز شریف حکومت کو 30 نومبر کے بعد کام کرنے نہیں دیا جائے گا۔