شیوسینا کی تضحیک

رنجش ہی سہی دل ہی دکھانے کے لئے آ
آ پھر سے مجھے چھوڑ کے جانے کے لئے آ
شیوسینا کی تضحیک

انتقال

حیدرآباد ۔ 31 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : جناب حبیب خاں ( المعروف بہ جہانگیر نواب و غلام گوڈر شاہ صاحب ) ریٹائرڈ محکمہ بہبودی خواتین حیدرآباد ساکن امین کالونی فلک نما کا انتقال خانگی دواخانہ شاہ علی بنڈہ میں آج ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد محمدیہ انجن باولی چوراہا میں بعد نماز جمعہ ادا کی گئی اور تدفین قدیم قبرستان فتح دروازہ میں عمل میں آئی ۔ فاتح

اوما بھارتی، فرنویس ،پاسوان ’’ اتحاد کیلئے دوڑ ‘‘ میں شریک

لکھنؤ۔/31اکٹوبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) مرکزی وزیر برائے آبی وسائل اوما بھارتی نے ملک کے پہلے وزیر داخلہ سردار ولبھ بھائی پٹیل کے 139 ویں یوم پیدائش کے موقع پر ’’ اتحاد کیلئے دوڑ ‘‘ میں حصہ لیا جو شہید اسمارک سے شروع ہوا اورحضرت گنج میں جی پی او کے قریب ولبھ بھائی پٹیل کے مجسمہ کے قریب ختم ہوا۔ دوڑ کے دوران اس وقت صورتحال تھوڑی دیر کیلئے بگ

جھارکھنڈ میں کانگریس۔ جے ایم ایم اتحاد برخاست

نئی دہلی۔/31اکٹوبر، ( سیاست ڈاٹ کام )کانگریس نے آج یہاں حکمراں جماعت جے ایم ایم سے اپنا اتحاد توڑ لیا۔ جھار کھنڈ جہاں عنقریب انتخابات منعقد شدنی ہیں‘ میں کانگریس اور جے ایم ایم سے تقریبا 16ماہ تک اپنا اتحاد برقرار رکھا تھا۔ اس ریاست میں قبائیلیوں کی اکثریت ہے۔ دریں اثناء اے آئی سی سی جنرل سکریٹری بی کے ہری پرساد نے میڈیا کو بتایا کہ ک

سافٹ ویر انجینئر انیس انصاری کا دماغی توازن ٹھیک نہیں، وکلاء کا بیان

ممبئی ۔ 31 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) شہر کے سافٹ ویر انجینئر انیس انصاری جنہیں یہاں ایک امریکی ادارہ کو دھماکہ سے اڑا دینے کی مبینہ سازش پر حراست میں لیا گیا ہے، ان کے وکلاء نے آج عدالت کو بتایا کہ ملزم ذہنی طور پر صحت مند نہیں ہے اور اسے شاید ماہر نفسیات کی مدد درکار ہو۔ انصاری کے وکیل چیراگ شاہ نے کہا کہ ہم نے عدالت میں درخواست پیش کرتے ہ

بردوان دھماکہ ملزمین کی گرفتاری کیلئے نقد انعامات کا اعلان

نئی دہلی ۔ 31 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) مغربی بنگال میں بردوان دھماکہ کے مقام سے تمام مواد جمع کرلینے کے بعد قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے آج 12 مفرور ملزمین کی گرفتاری کیلئے نقد انعامات کا اعلان کیا، جو بنگلہ دیش کی تنصیبات کو نشانہ بنانے کی مبینہ سازش کے سلسلہ میں مطلوب ہیں۔ این آئی اے نے 5 مفرور ملزمین کے خلاف فی کس 10 لاکھ روپئے او

1984ء فساد پر معاوضہ، الیکشن کمیشن کو وضاحت مطلوب

نئی دہلی ۔ 31 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) الیکشن کمیشن نے آج وزارت داخلہ سے اپنے اس فیصلہ پر وضاحت طلب کی کہ 1984ء کے مخالف سکھ فساد کے متاثرین کو 5 لاکھ روپئے کا تازہ معاوضہ دیا جائے، حالانکہ دہلی میں آنے والے ضمنی چناؤ کی وجہ سے ضابطہ اخلاق لاگو ہے۔ ای سی نے وزارت داخلہ کو مکتوب تحریر کرتے ہوئے اس سے 3 نومبر تک جواب مانگا ہے، ذرائع نے یہاں یہ

سابقہ یونین کاربائیڈ سربراہ وارن اینڈرسن کا انتقال

بھوپال / نیویارک ۔ 31 ۔ اکٹوبر : (پرویز باری ) : یونین کاربائیڈ کے سابق سربراہ وارن اینڈرسن جو 1984 میں بھوپال گیس سانحہ کے کلیدی ملزم ہونے کے ناطے ہندوستان کو مطلوب تھے، کا امریکی شہر فلوریڈا میں 92 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا ۔ یاد رہے کہ دسمبر 1984 میں بھوپال میں یونین کاربائیڈ سے زہریلی گیس کے اخراج کے بعد زائد از 3000 افراد ہلاک ہوگئے تھے

اے ٹی ایم کے فی ماہ 5 سے زیادہ مرتبہ استعمال پر آج سے فیس

نئی دہلی ۔ 31 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) رقم نکالنے یا دیگر مقاصد جیسے بیالنس انکوائری کیلئے اے ٹی ایم کو ایک مہینہ میں 5 مرتبہ سے زیادہ استعمال کرنے پر کل سے فی استعمال 20 روپئے کی لیوی (فیس) عائد ہوا کرے گی۔ ریزرو بینک کے نئے رہنمایانہ خطوط کے مطابق جو کل سے نافذالعمل ہورہے ہیں، 6 میٹرو شہروں دہلی، ممبئی، چینائی، کولکتہ، حیدرآباد اور بنگ