شوپیان میں دھماکو آلہ ناکارہ کردیا گیا

سرینگر ۔ 31 ۔ اکٹوبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : سیکوریٹی فورسیس نے آج ایک دھماکو آلہ ( IED ) کو ناکارہ کردیا ۔ اس طرح سے جنوبی کشمیر کے شوپیان ڈسٹرکٹ میں ایک بڑا حادثہ ٹل گیا ۔ یہاں آئندہ ماہ کے اواخر میں اسمبلی انتخابات منعقد شدنی ہیں جو کئی مراحل میں ہوں گے ۔ جس کیلئے پولیس اور سیکوریٹی فورسیس نے انتخابات کے انعقاد سے ہفتوں قبل چوکسی اختیار کر

اعظم خان کو یو پی میں آر ایس ایس پر امتناع عائد کرنے بی جے پی کا چیلنج

لکھنو 31 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام ) اتر پردیش کے ریاستی وزیر اعظم خان کی جانب سے مرکزی وزارت داخلہ کو ایک مکتوب روانہ کرنے کے بعد جو آر ایس ایس کے خلاف تھا بی جے پی نے آج اعظم خان کو چیلنج کیا کہ وہ ہمت ہے تو یو پی میں آر ایس ایس پر امتناع عائد کرکے دکھائیں۔ بی جے پی کے ریاستی صدر لکشمی کانت باجپائی نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ک

ترلوک پوری میں معمول کے حالات بحال

نئی دہلی 31 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) دو مدہوش نوجوانوں کی باہم لڑائی کے جھڑپ میں تبدیل ہوجانے کے بعد ترلوک پوری میں امتناعی احکام نافذ کردیئے گئے تھے لیکن حالات کے معمول پر بحال ہونے کی علامات نظر آرہی ہیں۔ جس کی وجہ سے ترلوک پوری میں کشیدہ لیکن معمول کے حالات بحال ہوگئے ہیں ۔ شک و شبہ کی فضاء ہنوز موجود ہے۔ حالات کے معمول پر بحال ہونے ک

بی جے پی کا گورنر سے تشدد زدہ دیہاتوں کے دورہ کا مطالبہ

کولکتہ 31 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) ریاست میں حالیہ تشدد کے واقعات کے بعدبی جے پی نے آج مغربی بنگال کے گورنر کے این ترپاٹھی سے مطالبہ کیا کہ وہ بیر بھوم ضلع کے تشدد زدہ دیہاتوں کا دورہ کریں گے جہاں بی جے پی کے الزام کے بموجب مقامی افراد پر پولیس مظالم جاری ہیں۔ بی جے پی کے ایک وفد کو اس علاقہ میں جانے کی اجازت نہیں دی گئی اس لئے گورنر سے اپی

’ کیا اندرا گاندھی نے ملک کے اتحاد اور یکجہتی کیلئے اپنی جان قربان نہیں کی ؟ ‘

گوہاٹی ۔ 31 ۔ اکٹوبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : وزیر اعلی آسام ترون گوگوئی نے آج مرکز کی این ڈی اے حکومت کو ملک کی سابق وزیر اعظم آنجہانی اندرا گاندھی کی برسی پر انہیں قصداً نظر انداز کرنے پر ہدف تنقید بنایا ۔ ٹوئیٹر پر متعدد ریمارکس تحریر کرتے ہوئے انہوں نے نریندر مودی کو تنگ دماغ اور متعصب شخص قرار دیا ۔ انہوں نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا کہ این ڈ

بھوپال میں رکنیت سازی، آج مودی آغازکریںگے

بھوپال۔/31اکٹوبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیر اعظم نریندر مودی بی جے پی کی رکنیت سازی مہم کا کل آغاز کریں گے تاکہ پارٹی کو مزید مستحکم کیا جاسکے۔ صدر پارٹی امیت شاہ نے یہ بات بتائی۔ کاریا کرتا سنکلپ ادھیویشن سے خطاب کرتے ہوئے امیت شاہ نے کہا کہ بی جے پی کے دستور کے مطابق پارٹی ہر دو سال میں رکنیت کی تجدید کرتی ہے۔ کل نریندر بھائی پارٹی کی نئ

طوفان نیلوفر مزید کمزور پڑ کر گجرات کے ساحل سے آگے بڑھ گیا

احمد آباد 31 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام (گجرات نے آج اطمینان کی سانس جبکہ شدید سمندری طوفان نیلوفر مزید کمزور پڑ گیا اور ریاست گجرات پر اس کا کوئی نمایاں اثر نہیں پڑا سوائے اس کے کہ ریاست کے بعض ساحلی علاقوں میں اوسط درجہ کی بارش ہوئی ۔ قبل ازیں کہا گیا تھا کہ گجرات کے ساحل تک پہنچنے سے پہلے نیلوفر مزید کمزور پڑ جائے گا اور ہوا کے کم دباو می

آسام بند، بجرنگ دل کے 70 کارکن گرفتار

گوہاٹی۔/31اکٹوبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) بجرنگ دل کی جانب سے 12گھنٹوں کے آسام بند کے اعلان کے بعد عام زندگی جزوی طور پر متاثر ہوگئی۔ دریں اثناء پولیس نے بتایا کہ ریاست بھر سے بجرنگ دل کے تقریباً 70 کارکنوں کو املاک کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرنے پر گرفتار کیا گیا۔ دریں اثناء گوہاٹی کے سینئر پولیس سپرنٹنڈنٹ آنند پرکاش تیواری نے میڈیا کو بتایا

انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا میں مراٹھی اور ملیالی فلموں کی دھوم

پنجی ۔ 31 ۔ اکٹوبر : ( سیاست ڈاٹ کام) : جاریہ سال انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا (IFFI) میں مراٹھی اور ملیالی زبان کی فلموں کا بول بالا ہوگا جن میں ایوارڈ یافتہ فلمیں ’ یلو ‘ اور ’ نارتھ 24 کاٹھم ‘ بھی دکھائی جائیں گی ۔ آئندہ ماہ گوا میں منعقد شدنی فلم فیسٹیول کے انڈین پینوراما سیکشن میں ملیالم فلم انڈسٹری سے کافی دلچسپ فلموں کا انتخاب عم

مچھیروں کی رہائی کیلئے مرکز سے کروناندھی کی اپیل

چینائی۔/31اکٹوبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) ڈی ایم کے صدر ایم کروناندھی نے آج سری لنکا کی ایک عدالت کی جانب سے منشیات کی اسمگلنگ میں مبینہ طور پر ملوث پانچ ہندوستانی مچھیروں کیلئے سزائے موت سنانے پر اپنے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے الزام کو بے بنیاد قرار دیا اور مرکزی حکومت سے اپیل کی کہ وہ اس معاملہ میں حکومت سری لنکا سے رجوع ہوتے ہوئے مچھی

بغداد کے قریب بازاروں میں بم حملے، 15 ہلاک

بغداد ۔ 31 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) بغداد کے قریب آج بازاروں میں سلسلہ وار بم حملوں سے کم از کم 15 افراد ہلاک ہوگئے۔ عراقی عہدیداروں نے کہا کہ سیکوریٹی فورسیس نے اسلامک اسٹیٹ کے عسکریت پسندوں سے دارالحکومت کے شمال میں تیل کے کلیدی ٹاؤن پر سنی قبضہ کو بڑی حد تک ختم کردیا ہے۔ اس دوران بغداد کے قریب مختلف مقامات پر بیک وقت کئی دھماکے ہوئے جن

ہند کا این پی ٹی پر اقوام متحدہ قراردادوں کیخلاف ووٹ

اقوام متحدہ ۔ 31 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان نے ایسی مسودہ قراردادوں کی دفعات کے خلاف ووٹ دیا ہے جو اس کیلئے لازمی کردیتیں کہ نیوکلیئر عدم پھیلاؤ میثاق (این پی ٹی) کی تعمیل کرے، اور کہا کہ اس معاہدہ میںغیرنیوکلیئر اسلحہ والی مملکت کے طور پر شامل ہونے کا ’’کوئی سوال نہیں‘‘ ہے۔ نیوکلیئر پھیلاؤ والے نیٹ ورکس کے سبب نیوکلیائی اور ا

اسرائیل نے سویڈن سے اپنا سفیر واپس بلا لیا

اسٹاکہوم ، 31 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) سویڈن کی جانب سے آزاد فلسطینی ریاست کی حمایت کرنے پر اسرائیل نے سخت احتجاج کرتے ہوئے سویڈن میں تعینات اپنے سفیر کو صلاح مشورے کیلئے واپس بلا لیا ہے۔ اسرائیلی وزارت خارجہ نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کئے جانے پر سویڈن کے خلاف احتجاج کے بعد اسٹاکہوم میں متعین اپنے سفیر یتزحاک بادحمان کو واپس بلا لیا۔

میانمار روہنگیا مسلمانوں کے حقوق کا تحفظ کرے : اوباما

واشنگٹن ، 31 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدر براک اوباما نے میانمار کے حکام پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے ہاں نسلی کشیدگی پر قابو پانے کیلئے اضافی اقدامات کریں۔ انہوں نے مسلمان روہنگیا اقلیت کے شہری اور سیاسی حقوق کے تحفظ پر بھی زور دیا ہے۔ اوباما نے جمعرات کو میانمار کے صدر تھین سین اور اپوزیشن لیڈر آنگ سان سوچی سے علیحدہ علیحدہ ٹیلی ف

آئی ایس کی مدد، امریکی کا اعتراف

واشنگٹن ۔ 31 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکی شخص ڈونالڈ رے مورگن (44 سال) نے اسلامک اسٹیٹ جہادی گروپ کی مدد کی کوشش کا اقبال جرم کرلیا ہے اور اب اسے 15 سال قید اور 250,000 ڈالر جرمانہ کا سامنا ہے، عہدیداروں نے یہ بات بتائی ۔ڈونالڈ کو اوائل اگست میں نیویارک کے جے ایف کے انٹرنیشنل ایرپورٹ سے حراست میں لیا گیا تھا۔

نئی افغان خاتون اول نقاب پر فرانسیسی امتناع کی حامی

کابل ۔ 31 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) افغانستان کی کاسمو پولیٹن نئی خاتون اول نے نقاب کے بارے میں فرانس کے متنازعہ امتناع کی حمایت کرتے ہوئے مکمل حجاب کا تقابل ’’اندھوں ‘‘سے کیا ہے جبکہ وہ اپنے اختیار کردہ قدامت پسند مادروطن میں خواتین کیلئے زیادہ احترام کی مہم شروع کرنے کی تیاری کررہی ہیں۔ عیسائی ثقافت سے تعلق رکھنے والی لبنانی ۔ امری

قدرتی گیس : یوکرائن، روس اور یورپی یونین کی معاملت

برسلز ، 31 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) یوکرائن کو موسم سرما میں قدرتی گیس کی سپلائی بحال کرنے کیلئے روس، یوکرائن اور یورپی یونین کے مابین سہ فریقی معاہدہ طے پا چکا ہے۔ ماضی قریب میں یوکرائن بحران پر روس نے یورپی یونین کو گیس کی سربراہی روک دینے کی دھمکی دی تھی۔ گزشتہ روز برسلز میں یورپی کمیشن کے سبکدوش ہونے والے صدر یوزے مانوئیل باروسو کی