آئی ایس نے ایک قبیلے کے 200ارکان کو ہلاک کر دیا

بغداد ، 31 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) سنی شدت پسند تنظیم اسلامک اسٹیٹ نے اپنی مخالفت کرنے پر عراق میں ایک قبیلے کے 220 ارکان کو ہلاک کر دیا ہے۔ جمعرات کے روز دو ایسی قبریں ملیں، جن میں سنی مسلمانوں کے قبیلے ’البو نمر‘ کے قریب تین سو ارکان دفن تھے۔ مہلوک مردوں کی عمریں اٹھارہ سے پچپن برس کے درمیان تھیں اور انہیں کافی قریب سے گولیاں مار کر ہلاک کیا گیا تھا۔ قبیلے کے ستر افراد کی لاشیں صوبہ انبار میں ایک مقام سے ملیں جبکہ رمادی میں ایک بڑی قبر میں بھی اسی قبیلے کے ڈیڑھ سو ارکان دفن تھے۔ قبیلے پر اسلامک اسٹیٹ نے اسی ہفتے قبضہ کیا تھا۔ دریں اثناء ہیومن رائٹس واچ نے گزشتہ روز یہ انکشاف کیا ہے کہ اسلامک اسٹیٹ کے جہادیوں نے جون میں صوبہ موصل کے بدوش قید خانے کے چھ سو قیدیوں کو سلسلہ وار انداز میں ہلاک کر دیا تھا۔