سافٹ ویر انجینئر انیس انصاری کا دماغی توازن ٹھیک نہیں، وکلاء کا بیان

ممبئی ۔ 31 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) شہر کے سافٹ ویر انجینئر انیس انصاری جنہیں یہاں ایک امریکی ادارہ کو دھماکہ سے اڑا دینے کی مبینہ سازش پر حراست میں لیا گیا ہے، ان کے وکلاء نے آج عدالت کو بتایا کہ ملزم ذہنی طور پر صحت مند نہیں ہے اور اسے شاید ماہر نفسیات کی مدد درکار ہو۔ انصاری کے وکیل چیراگ شاہ نے کہا کہ ہم نے عدالت میں درخواست پیش کرتے ہوئے اجازت مانگی ہیکہ ملزم کو سائیکیاٹرسٹ کونسلنگ کیلئے بھیجا جائے کیونکہ وہ دماغی طور پر ٹھیک نہیں ہے۔ شاہ نے کہا کہ انصاری کے والدین کے مطابق وہ معمولی باتوں پر بھی کافی چراغ پا ہوجایا کرتا تھا۔ انصاری کے ایک اور وکیل شاہد ندیم نے کہا کہ عدالت ممکن ہے آئندہ ہفتہ ہماری درخواست پر کوئی حکمنامہ جاری کرے گی۔