دفتر سیاست میں آج ریلوے امتحان کی تیاری پر محمد عثمان کا لکچر

حیدرآباد ۔ 31 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز ) : ریلوے میں ملازمت کے لیے گروپ ڈی زمرہ کے امتحانات 2 ، 9 ، 16 ، 23 اور 30 نومبر کو مقرر ہیں ۔ اس کے ہال ٹکٹ اہل قرار پائے امیدواروں کو موصول ہورہے ہیں۔ امتحانی پرچہ کی نوعیت سوالات کے حل کرنے اور جوابی شیٹ کی مشق کے ساتھ ایک نہایت معلوماتی پروگرام تمام امیدواروں کی رہنمائی کے لیے ہوگا جس میں محمد عثمان (ماہر ریلوے امتحان لالہ گوڑہ ) ہفتہ یکم نومبر شام 5 بجے سیاست گولڈن جوبلی ہال عابڈس روبرو رام کرشنا تھیٹر عابڈس پر لکچر دیتے ہوئے طریقہ بتائیں گے ۔ طلبا وطالبات وقت پر شریک ہو کر استفادہ کریں ۔۔