انتقال

حیدرآباد ۔ 31 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : جناب حبیب خاں ( المعروف بہ جہانگیر نواب و غلام گوڈر شاہ صاحب ) ریٹائرڈ محکمہ بہبودی خواتین حیدرآباد ساکن امین کالونی فلک نما کا انتقال خانگی دواخانہ شاہ علی بنڈہ میں آج ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد محمدیہ انجن باولی چوراہا میں بعد نماز جمعہ ادا کی گئی اور تدفین قدیم قبرستان فتح دروازہ میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم بعد نماز عصر مسجد محمدیہ انجن باولی میں بروز اتوار 2 نومبر کو مقرر ہے ۔ تفصیلات کے لیے 9849847177 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ محترمہ زاہدہ بیگم اہلیہ جناب غلام محی الدین مرحوم مدرس کا بعمر 70 سال ، 30 اکٹوبر کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز عصر مسجد قطب شاہی بازار گھاٹ میں ادا کی گئی اور تدفین اسی سے متصل قبرستان میں عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 23533711 ۔ 9985077986 پر ربط کریں۔۔
حیدرآباد ۔ 31 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : جناب غلام محمد خاں ( جی ایم خاں ) ولد جناب غلام محبوب خاں مرحوم ، اسسٹنٹ مینجر ریزرو بنک ( آر بی آئی ) کا 30 اکٹوبر کو بعمر 90 سال مشی گن امریکہ میں انتقال ہوگیا ۔ تدفین آج بعد نماز جمعہ وہیں پر ہی عمل میں آئے گی ۔ مرحوم 8 سال سے امریکہ میں مقیم تھے ۔ پسماندگان میں ایک فرزند اور چار دختران ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 23341021 ۔ 9989832810 پر ربط کریں ۔۔

شمس آباد ۔ 31 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز) : محمد سرور ولد محمد ناظم الدین 23 سالہ ساکن شمس آباد کا آج صبح کینسر کی وجہ سے انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ جامع مسجد شمس آباد میں بعد نماز عصر ادا کی گئی اور تدفین عیدگاہ قبرستان شمس آباد میں کی گئی ۔ فاتحہ سیوم بروز اتوار بعد نماز عصر جامع مسجد شمس آباد میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9849240294 پر ربط کریں ۔۔