حکومت کسانوں کے مسائل کی یکسوئی کیلئے سنجیدہ

ایڑپلی 27 ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)کانگریس حکومت عوام کی فلاح و بہبود کیلئے ہر وقت کوشاں ہے بالخصوص کسانوں کے مسائل کو حل کرنے کیلئے سنجیدگی سے غور کررہی ہے ۔ ان خیالا ت کا اظہار ریاستی وزیر و بھاری آبپاشی سدرشن ریڈی نے رنجل میں می سیوا سنٹر کے معائنے کے موقع پر کیا ۔ انہوں نے ساٹاپور سنٹر کے آپریٹر روی کمار سے تمام تفصیلات پوچھے ہوئ

اردو اکیڈیمی سے سرکاری و امدادی اسکولس کو انفراسٹرکچر

حیدرآباد ۔ 27 دسمبر : ( پریس نوٹ ) : اردو اکیڈیمی آندھرا پردیش کے زیر اہتمام ریاست کے سرکاری و ایڈیڈ اردو میڈیم اسکولوں کو انفراسٹرکچر کی فراہمی کے لیے مالی اعانت کے لیے درخواستوں کی وصولی کی آخری تاریخ 27 دسمبر رکھی گئی تھی ۔ مختلف اردو میڈیم اسکولس ، اساتذہ کی تنظیموں کی نمائندگیوں پر اس تاریخ میں 7 جنوری 2014 تک توسیع کردی گئی ہے ۔

وی آر او ،وی آر اے کی مخلوعہ جائیدادوں پر بھرتی کیلئے اعلامیہ

نلگنڈہ 27 ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع میں وی آر او ،وی آر اے کی مخلوعہ جائیدادوں پر بھرتی کیلئے ضلع کلکٹر نلگنڈہ مسٹر کی چرنجیولو نے صحافتی کانفرنس سے مخاطب کرتے ہوئے اعلامیہ جاری کیا ۔انہوں نے کہا کہ ضلع ایس وی آر او کی جملہ 68 ،وی آر اے کی 201 جائیدادیں ہیں اس پر بھرتی کیلئے ضلعی سطح پر اہلیتی امتحان 2 فروری کو مقرر ہے ۔ انہوں نے کہا ک

کجریوال سے اظہاریگانگت کیلئے مسلم نوجوان نے کلائی کاٹ لی

غازی آباد ۔ 27 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) نئی دہلی کے نامزد وزیراعلیٰ اروند کجریوال کے یہاں منعقدہ جنتا دربار میں ایک انوکھا واقعہ پیش آیا جہاں ایک 25 سالہ نوجوان جمیل احمد نے جو دیولی کا ساکن ہے اور جو جنتا دربار میں شرکت کیلئے آیا تھا، اس نے عام آدمی پارٹی (AAP) سے اظہاریگانگت کے لئے بلیڈ سے اپنی کلائی کاٹ ڈالی اور کہا کہ ’’سبھاش چندر بوس ن

کشمیر اور راجستھان شدید سردی کی لپیٹ میں

جے پور ؍ سرینگر ۔ 27 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) راجسھتان اس وقت شدید سردی کی لپیٹ میں ہے، جہاں چورو اور سری گنگا نگر میں درجہ حرارت دونوں ہی مقامات پر 2.1 ڈگری سلسیس ریکارڈ کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جیسلمیر میں کم سے کم درجہ حرارت 4.6ڈگری، بیکانیر، پلائی، بارمر، چتور گڑھ، کوٹہ، جے پور اور اجمیر میں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب 7.2، 7.5،

کریم نگر میں جماعت اسلامی کے زیراہتمام سمپوزیم

کریم نگر ۔ 27ڈسمبر ( فیکس ) جماعت اسلامی ہند شہر کریم نگر کی جانب سے ایک سمپوزیم بعنوان ’’ خواتین پر مظالم اور اسکا مذہبی حل ‘‘ بتاریخ 29ڈسمبر بروز اتوار بوقت 11بجے دن بمقام کلا بھارتی مقابل بس اسٹانڈ کریم نگر منعقد ہوگا ۔ بصدارت جناب محمدرفیق سکریٹری شعبہ دعوت جماعت اسلامی ہند حلقہ آندھراپردیش صدارت کریںگے جبکہ شری پرانم مہیشورا ش

ارونا بہوگنا نیشنل پولیس اکیڈیمی کی پہلی خاتون ڈائرکٹر

نئی دہلی ۔ 27 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) نیشنل پولیس اکیڈیمی جو ملک میں آئی پی ایس آفیسر کا حیدرآباد میں واقع ایک انتہائی اہم ادارہ ہے، اب اکیڈیمی کی تاریخ میں پہلی بار کسی خاتون کو اس کا سربراہ مقرر کیا جائے گا۔ 1979ء بیاچ سے تعلق رکھنے والی ارونا بہوگنا کو توقع ہیکہ 65 سالہ قدیم اس ادارے کا ڈائرکٹر مقرر کیا جائے گا۔ نیشنل پولیس اکیڈیمی کو سر

غیر قانونی طریقہ سے ریت منتقل کرنے پر 5ٹریکٹرس ضبط

ویملواڑہ۔/27ڈسمبر،( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) رات کے وقت چوری سے ٹریکٹروں کے ذریعہ ریت لے جانے والوں کو ویملواڑہ پولیس نے پکڑ کر پولیس اسٹیشن منتقل کردیا۔ تفصیلات کے بموجب ویملواڑہ منڈل کے علاقوں میں ٹریکٹرس کے ذریعہ ریت لے جانے کے لئے حکومت کی جانب سے صرف صبح کے دو گھنٹے کا وقت ہی دیا گیا تھا۔ لیکن ٹریکٹرس والوں نے روپیوں کے لالچ میں آکر ح

جگتیال میں ڈاکیومنٹ رائٹرس کا احتجاج

جگتیال۔27ڈسمبر ( ای میل ) کریم نگر ڈسٹرکٹ ڈاکیومنٹ رائٹرس سنگم کی جانب سے شہرجگتیال میں رجسٹریشن آفس کے پاس احتجاج منظم کیا گیا ۔ ریاستی حکومت کی جانب سے اراضیات کی منتقلی ‘ دستاویزات کی تیاری‘ ای سیز اور دیگر اُمور کو ’ می سیوا ‘ سنٹر کو منتقل کرنے کے فیصلہ کے خلاف بطور احتجاج رجسٹریشن کے ڈاکیومنٹ رائٹرس ‘ لائنس سرویرس نے اپنے کا

محکمہ مالگذاری میں تقررات کیلئے اعلامیہ

نظام آباد:27؍ ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ضلع میں محکمہ ریونیو میںولیج ریونیو آفیسر، ولیج ریونیو اسسٹنٹ آفیسر کی بھرتی کیلئے ریاستی حکومت کی جانب سے منظوری حاصل ہونے پر ضلع کلکٹر مسٹر پردیو منا نے کل اعلامیہ کا اجراء کیا۔ ضلع کلکٹر مسٹر پی ایس پردیو منا نے کل شام پرگتی بھون میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ 28؍ ڈسمبر سے وی آ

نکسلائیٹس کے صفائے کیلئے 40,000 فوجیوں کی کارروائی

نئی دہلی ۔ 27 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ملک کی تمام ایسی ریاستیں جو نکسلائیٹس سرگرمیوں سے متاثرہ ہیں، وہاں ماؤسٹوں کی طاقت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے 40,000 سیکوریٹی اہلکاروں کے ساتھ ایک انتہائی مؤثر اور ہلاکت انگیز آپریشن کا جمعرات سے آغاز کیا گیا ہے جس کا سلسلہ چار روز تک جاری رہے گا اور اس کی قیادت سی آر پی ایف کرے گی۔ ایسا معلوم ہوتا ہی

نارائن سائی کی عصمت ریزی کی متاثرہ خاتون کو راحت

نئی دہلی ۔ 27 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) دہلی ہائیکورٹ نے آج گجرات پولیس کو ہدایت دی کہ وہ مزید احکامات تک نارائن سائی کی عصمت ریزی کی متاثرہ خاتون کو ’’دھمکانے کا کوئی اقدام‘‘ نہ کرے۔ عدالت نے نارائن سائی کو عصمت ریزی مقدمہ کے سلسلہ میں حاضر عدالت ہونے کیلئے نوٹس روانہ کردی ہے۔ سورت پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جسٹس پردیپ نندراجوگ نے و