اردو اکیڈیمی سے سرکاری و امدادی اسکولس کو انفراسٹرکچر

حیدرآباد ۔ 27 دسمبر : ( پریس نوٹ ) : اردو اکیڈیمی آندھرا پردیش کے زیر اہتمام ریاست کے سرکاری و ایڈیڈ اردو میڈیم اسکولوں کو انفراسٹرکچر کی فراہمی کے لیے مالی اعانت کے لیے درخواستوں کی وصولی کی آخری تاریخ 27 دسمبر رکھی گئی تھی ۔ مختلف اردو میڈیم اسکولس ، اساتذہ کی تنظیموں کی نمائندگیوں پر اس تاریخ میں 7 جنوری 2014 تک توسیع کردی گئی ہے ۔

پروفیسر ایس اے شکور ڈائرکٹر / سکریٹری اردو اکیڈیمی نے اپنے صحافتی بیان میں بتایا کہ ریاست کے سرکاری اور ایڈیڈ مدارس کے لیے انفراسٹرکچر کی فراہمی کے لیے مالی اعانت کے لیے درخواست گذار اکیڈیمی کے جاری کردہ فارم کی خانہ پری کر کے متعلقہ ڈی ای او سے اس کی تصدیق کروا کر 7 جنوری تک صدر دفتر اردو اکیڈیمی آندھرا پردیش چوتھی منزل ، حج ہاوز ، نامپلی حیدرآباد میں بالمشافہ یا ذریعہ پوسٹ روانہ کرسکتے ہیں ۔ پروفیسر ایس اے شکور ڈائرکٹر سکریٹری نے بتایا کہ درخواست فارم D.E.Os کے دفاتر اردو اکیڈیمی کے کمپیوٹر سنٹرس ، مقامی مراکز اور لائبریریز سے حاصل کئے جاسکتے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ نامکمل اور غیر مصدقہ درخواستیں مسترد کردی جائیں گی ۔