جگتیال میں ڈاکیومنٹ رائٹرس کا احتجاج

جگتیال۔27ڈسمبر ( ای میل ) کریم نگر ڈسٹرکٹ ڈاکیومنٹ رائٹرس سنگم کی جانب سے شہرجگتیال میں رجسٹریشن آفس کے پاس احتجاج منظم کیا گیا ۔ ریاستی حکومت کی جانب سے اراضیات کی منتقلی ‘ دستاویزات کی تیاری‘ ای سیز اور دیگر اُمور کو ’ می سیوا ‘ سنٹر کو منتقل کرنے کے فیصلہ کے خلاف بطور احتجاج رجسٹریشن کے ڈاکیومنٹ رائٹرس ‘ لائنس سرویرس نے اپنے کاروبار بند رکھے ۔

یہ احتجاج 26تا 28 ڈسمبر تک جاری رہے گا ۔ اس موقع پر ڈاکیومنٹ رائٹرس سنگم کے ذمہ داران نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ رجسٹریشن ‘جائیدادوں کی منتقلی ‘ ای سیز کیلئے می سیوا سنٹر کو منتقل کرنے کے حکومت کے فیصلہ سے عوام کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑیگا ۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری محکمہ رجسٹریشن میں ایک دو دن میں ہونے کا کام می سیوا سنٹر میں 15دن سے زیادہ ہوں گے ۔ محکمہ رجسٹریشن میں رجسٹریشن ڈاکیومنٹ کی جانچ پڑتال ہوتی ہے لیکن می سیوا میں یہ کام نہیں ہوتا اور جعلی دستاویزات رجسٹریشن ہونے کے امکانات ہیں

اور می سیوا میں ناتجربہ افراد کی وجہ عوام کو نقصان کا خدشہ ہے اور اس پیشہ سے وابستہ کئی افراد کے متاثر ہوسکتے ہیں لہذا حکومت رجسٹریشن سے متعلق دستاویزات کی تیاری کے فیصلہ سے دستبرداری اختیار کرے ۔ اس پروگرام میںجی گنگا دھر ایڈوکیٹ ‘ جی رمیش ڈاکومنٹ رائٹر ‘ کے رام کرشنا ڈاکیومنٹ رائٹر ‘ ایم دامودھر ریڈی ایڈوکیٹ ‘ پی اشوک کمار ایڈوکیٹ ‘ بی سرینواس ڈاکیومنٹ رائٹر ‘ محمد عرفان ایڈوکیٹ ‘محمد رضوان سرویئر ‘ پی راج ملیا ‘ بی امرناتھ راج ‘ کے موہن راؤ ‘ آر گنگا دھر ایڈوکیٹ ‘ کے راجیشم اور دیگر شامل تھے ۔