محکمہ مالگذاری میں تقررات کیلئے اعلامیہ

نظام آباد:27؍ ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ضلع میں محکمہ ریونیو میںولیج ریونیو آفیسر، ولیج ریونیو اسسٹنٹ آفیسر کی بھرتی کیلئے ریاستی حکومت کی جانب سے منظوری حاصل ہونے پر ضلع کلکٹر مسٹر پردیو منا نے کل اعلامیہ کا اجراء کیا۔ ضلع کلکٹر مسٹر پی ایس پردیو منا نے کل شام پرگتی بھون میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ 28؍ ڈسمبر سے وی آر او، وی آر اے کی جائیدادوں کیلئے درخواستیں حاصل کی جائے گی

اور امیدواروں کیلئے 12؍ جنوری 2014ء تک امتحانات کیلئے فیس داخل کرتے ہوئے آن لائن درخواست گذاری کرنے کی خواہش کی۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع میں 65 وی آر او،94 وی آر اے کی مخلوعہ جائیدادیں ہے ان جائیدادوں کیلئے ایس سی، ایس ٹی طبقات کیلئے امتحانی فیس 150 اور دیگر طبقات کیلئے 300 روپئے مقرر کی گئی ہے۔ می سیوا کے ذریعہ درخواستیں حاصل کریں اور می سیوا میں ہی درخواستیں داخل کریں اور 12؍ جنوری 2014آخری تاریخ ہے اور امیدواروں کیلئے 2؍ جنوری کے روز امتحانات مقرر کئے گئے ہیں

امتحانات کے 10دن بعد اعلیٰ نشانات حاصل کرنے والے امیدواروں کو فروری آخری ہفتہ میں تقررعمل میں لایا جائیگااور ہال ٹکٹس آن لائن سے ڈائون لوڈ کرنے کی خواہش کی۔ وی آر او کیلئے 18 تا 35سال حد مقرر کی گئی ۔ جسمانی معذورین کیلئے فیس کے بارے میں حکومت کی جانب سے ابھی تک کوئی تفصیلات کو واضح نہیں کیا گیا اس سلسلہ میں تفصیلات حاصل کرنے کیلئے www.ccla.cgg.gov.in پرربط پیدا کرنے کی خواہش کی۔