آر جے ڈی، ایل جے پی اور جے ڈی یو کے اتحاد کا اندیشہ : بی جے پی

پٹنہ ۔ 27 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) آرجے ڈی، ایل جے پی اور جے ڈی یو کے کانگریس کے ساتھ اتحاد میں نشیب و فراز کا سامنا کرنے والی بی جے پی کے ریاستی قائد سشیل کمار مودی نے کہا کہ تینوں سیاسی پارٹیاں اندیشہ ہیکہ بی جے پی کے وزارت عظمیٰ امیدوار نریندر مودی کے خلاف آئندہ لوک سبھا انتخابات میں متحد ہوجائیں گی۔ نریندر مودی کی مخالفت کے نام پر نتیش کمار، لالو پرساد اور رام ولاس پاسوان اتحاد کرسکتے ہیں۔ نریندر مودی کی مخالفت ان تینوں کے دلوں میں اتنی زیادہ ہیکہ وہ باہمی اختلافات فراموش کرکے مودی کی مخالفت میں متحد ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر ایسا ہو بھی جائے تو مذکورہ قائدین اور ان کے اتحاد سے جو عوامی تائید سے محروم ہوچکے ہیں، بی جے پی کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کانگریس آر جے ڈی کے ساتھ اتحاد کرے تب بھی لالو پرساد کی پارٹی بہار سے لوک سبھا کی 40 نشستوں کیلئے انتخابی مقابلہ نہیں کرسکے گی۔ چیف منسٹر بہار نتیش کمار پر سخت تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بی جے پی بہار سے آر جے ڈی کو نکال باہر کرنے کے نام پر نتیش کمار کو برداشت کرچکی ہے۔