وی آر او ،وی آر اے کی مخلوعہ جائیدادوں پر بھرتی کیلئے اعلامیہ

نلگنڈہ 27 ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع میں وی آر او ،وی آر اے کی مخلوعہ جائیدادوں پر بھرتی کیلئے ضلع کلکٹر نلگنڈہ مسٹر کی چرنجیولو نے صحافتی کانفرنس سے مخاطب کرتے ہوئے اعلامیہ جاری کیا ۔انہوں نے کہا کہ ضلع ایس وی آر او کی جملہ 68 ،وی آر اے کی 201 جائیدادیں ہیں اس پر بھرتی کیلئے ضلعی سطح پر اہلیتی امتحان 2 فروری کو مقرر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وی آر او کیلئے تعلیمی قابلیت انٹر میڈیٹ اور وی آر اے کیلئے دسویں جماعت قابلیت ہونا چاہئے ۔ خواہشمند امیدوار 12 جنوری فیس می سیوا سنٹر میں داخل کرتے ہوئے 13 جنوری تک درخواستوں کو آن لائن داخل کرسکتے ہیں اور 19 جنوری کو ہال ٹکٹ ڈاون لوڈ کرتے ہوئے 2 فروری کو وی آر او کیلئے صبح 10 تا 12 بجے اور وی آر اے کیلئے 3 تا 5 بجے مقررہ امتحان میں شرکت کرسکتے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ ایس ٹی ،ایس سی اور تمام زمروں کے بی سی کیلئے 300 روپئے فیس مقرر کی گئی ہے او سی کیلئے 500 روپئے فیس ادا کرنا ہوگا ۔ 20

فروری کو نتائج کا اعلان ہوگا اور 26 فروری کو تقرر کے احکامات دیئے جائیں گے ۔ انہوں نے ان جائیدادوں پر عمل کیا جانے والا روسٹر سسٹم سے واقف کرواتے ہوئے بتایا کہ اوسی جنرل میں 12،اوسی خاتون میں 9 ،ایس سی زمرے میں جنرل6 ،خواتین کیلئے 5 ،ایس ٹی جنرل 2، خواتین میں ایک بی سی زمرے میں جنرل 5 ،خواتین میں 3 ، بی سی سی زمرے میں جنرل 5 ،خواتین میں 4، بی سی سی زمرے میں جنرل 2 خواتین میں نہیں، بی سی ڈی میں جنرل 2 خواتین میں ایک بی سی ای زمرے میں جنرل 2 ،خواتین کے زمرے میں 2 کے علاوہ معذورین ،سابق فوجی و دیگر زمرے میں بھی تحفظات پر کیا جائے ۔ ایس سی ،ایس ٹی اور بی سی زمروں میں عمر کی اہلیت 18 تا 36 مقرر ہے ۔ معذورین کیلئے 3 سال زائد ہے ۔ انہوں نے وی آر اے کی جائیدادوں کیلئے مقامی مواضعات سے روسٹر کے تحت مقامی افراد کو ہی ترجیح دی جائے گی ۔ اس صحافتی کانفرنس میں جوائنٹ کلکٹر مسٹر ہری جواہر لعل ،ڈی آر او مسٹر انجیا و دیگر موجود تھے ۔