کریم نگر میں جماعت اسلامی کے زیراہتمام سمپوزیم

کریم نگر ۔ 27ڈسمبر ( فیکس ) جماعت اسلامی ہند شہر کریم نگر کی جانب سے ایک سمپوزیم بعنوان ’’ خواتین پر مظالم اور اسکا مذہبی حل ‘‘ بتاریخ 29ڈسمبر بروز اتوار بوقت 11بجے دن بمقام کلا بھارتی مقابل بس اسٹانڈ کریم نگر منعقد ہوگا ۔ بصدارت جناب محمدرفیق سکریٹری شعبہ دعوت جماعت اسلامی ہند حلقہ آندھراپردیش صدارت کریںگے جبکہ شری پرانم مہیشورا شرما پجاری شیولیا ویدا پنڈت کریم نگر ‘ آر پال کملو چیرمین سی ایس آئی کریم نگر ‘ شری ای سنگما راجو صدر راما کرشنا مشن کریم نگر ‘ڈاکٹر سجاتا پرنسپل ستاوہانہ یونیورسٹی ‘محترمہ گگیلہ جے شری صدر ضلع مہیلا کانگریس کمیٹی کریم نگر ‘ محترمہ عائشہ سلطانہ ناظمہ شعبہ خواتین جے آئی ایچ کریم نگر کے علاوہ برہما کماری سماج کے ذمہ دار بھی مخاطب کریں گے ۔ جناب محمد خیر الدین امیر مقامی جماعت اسلامی ہند کریم نگر نے تمام مسلم و غیر مسلم مرد و خواتین سے اس پروگرام میں شرکت کی خواہش کی ہے۔