حکومت کسانوں کے مسائل کی یکسوئی کیلئے سنجیدہ

ایڑپلی 27 ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)کانگریس حکومت عوام کی فلاح و بہبود کیلئے ہر وقت کوشاں ہے بالخصوص کسانوں کے مسائل کو حل کرنے کیلئے سنجیدگی سے غور کررہی ہے ۔ ان خیالا ت کا اظہار ریاستی وزیر و بھاری آبپاشی سدرشن ریڈی نے رنجل میں می سیوا سنٹر کے معائنے کے موقع پر کیا ۔ انہوں نے ساٹاپور سنٹر کے آپریٹر روی کمار سے تمام تفصیلات پوچھے ہوئے کہا کہ یہاں پر کسی قسم کی کوتاہی کی گئی تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی جس پر آپریٹر روی نے کہا کہ اس شہر میں روزانہ 18 گھنٹے خدمات انجام دی جارہی ہیں ۔ ریاستی وزیر نے کہا کہ انتخابات کے موقع پر کانگریس پارٹی نے جو وعدے کئے تھے اسے پورا کررہی ہے اور آئندہ بھی عوام کی خدمات کرتی رہے گی ۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس حکومت می سیوا سنٹرکا قیام عمل لاکر عوام کو مختلف سرکاری دفاتر سے وابستہ کاموں کو آسان کردیا ہے ورنہ سابق میں ان کاموں کیلئے دفاتر کے چکر لگانے پڑتے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے عوامی مسائل کو دیکھتے ہوئے خواتین کے لئے ڈاکرا گروپ اور کسانوں کیلئے بینک لون اور کھاد سبسیڈی جیسی مختلف اسکیمات سے متعارف کروایا ۔ انہوں نے مزید ترقیاتی کاموں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ علی ساگر لفٹ ایریگیشن اور کندا کرتی لفٹ ایریگیشن کی تعمیر کے ذریعہ حکومت نے رنجل منڈل میں کاشتکاروں کیلئے سہولت فراہم کی ہے ۔ اس موقع پر ساٹا پور سرپنچ محمد جاوید الدین ،نظام آباد کانگریس صدر طاہر بن ہمدان ،ڈی سی سی بی چیر مین وقف بورڈ ڈائرکٹر محمد جاجی خان ،انصار احمد ساٹا پور اقبال خان اور دیگر عہدیدار موجود تھے ۔