لاپتہ کشمیریوں کی بیواؤں کو دوبارہ نکاح کی اجازت کا فتویٰ

سرینگر 27 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) کشمیری خواتین جن کے شوہر 20 سال طویل عسکریت پسندی کے دوران لاپتہ ہوگئے ہیں، اُنھیں ممتاز علمائے دین نے کہاکہ 4 سال تک لاپتہ رہنے والے افراد کی بیویوں کو دوبارہ نکاح کی اجازت ہے۔ اُنھوں نے کہاکہ دوبارہ نکاح اور ورثے میں حصہ کے بارے میں وضاحت کے فقدان کی وجہ سے اِن بیواؤں کی حالت ابتر ہے۔ اِس لئے مختلف مکاتب فکر کے علمائے دین باہمی مشاورت کے بعد اِس متفقہ فیصلہ پر پہونچے ہیں کہ اُنھیں دوبارہ نکاح کی اجازت دے دی جائے۔