عراق:صوبہ الانبار میں سنی احتجاجی مرکز خالی کرا لیا گیا

بغداد ، 30 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) عراقی پولیس نے صوبہ الانبار میں حکومت مخالف سنی مظاہرین کے احتجاجی مرکز کو روند ڈالا ہے اور پولیس کی کارروائی میں ایک شخص ہلاک اور دس زخمی ہوگئے ہیں۔ عراقی وزیراعظم نورالمالکی نے حکومت مخالف مرکز کو القاعدہ قیادت کے ہیڈکوارٹر قرار دے رکھا تھا۔ پولیس نے آج صوبہ انبار میں مظاہرین کے مرکز پر دھاوا کیا ا

جاسوسی اسکینڈل :ٹیپس جاری کرنے والی سائیٹ کو ریاستی کمیشن کے سمن

احمد آباد 30 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام ) حکومت گجرات کی جانب سے ایک خاتون کی پولیس کی جانب سے مبینہ جاسوسی کی تحقیقات کیلئے ایک دو رکنی کمیشن قائم کیا گیا ہے جس نے اشیش کیتن گلال ڈاٹ کام کو سمن جاری کرتے ہوئے خواہش کی کہ وہ اس سلسلہ میں جاری کردہ آ ڈیو ٹیپس کے بارے میں 15 جنوری تک حلف نامہ داخل کریں ۔ سمن میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے امیت شاہ اور

کجریوال اور مودی وہ ڈھول ہیں جن کی آوازطبلچی سمجھ سکتے ہیں

فرخ آباد۔30ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام )وزیر خارجہ سلمان خورشید نے آج کہا کہ دہلی کے چیف منسٹر اپنے نوحاصل شدہ اقتدار پر فی الحال خود کو بلندیوں پر محسوس کرنے لگے ہیں ۔ مسٹر خورشید نے نریندر مودی اور اروند کجریوال کو ایسے ڈھول قرار دیا جس کی آواز صرف (آرکسٹرا میں شامل افراد) طبلچی ہی سمجھ سکتے ہیں ۔ دہلی میں عوامی شکایات کے ازالہ کیلئے جدید

راہول کے خلاف مقابلہ کرنے کماروشواس کافیصلہ

نئی دہلی۔30ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) عام آدمی پارٹی کے ایک لیڈر کمار وشواس نے آج کہا کہ وہ آئندہ انتخابات میں کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی کے خلاف لوک سبھا حلقہ امیٹھی سے مقابلہ کریں گے اور بی جے پی میں وزارت عظمیٰ کے امیدوار نریندر مودی کو چیالنج کیا کہ وہ بھی اس حلقہ سے مقابلہ کریں اور دیکھیں کہ کون کامیاب ہوتا ہے۔کمار وشواس نے یہا

کیرالا کیلئے کانگریس کی 105 رکنی عاملہ کمیٹی کا اعلان

نئی دہلی ۔ 30 ۔ ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس کے سینئر قائد کے کرونا کرن کے بیٹے اور بیٹی کے مرلیدھرن اور پدماجا وینو گوپال کا نام بھی کیرالا پردیش عاملہ کی کمیٹی میں شامل ہے جو 105 ارکان پر مشتمل ہے جس کے دیگر ارکان میں سینئر قائدین اے کے انٹونی، ویلار روی، وزیر اعلیٰ اومینی چنڈی اور پی سی سی سربراہ رمیش چینتھالا شامل ہیں۔

بی جے پی میں واپسی کے ارادہ کا یدی یورپا کا اعلان

شموگا(کرناٹک) 30 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام ) کئی مہینوں کی قیاس آرائیوں کا خاتمہ کرتے ہوئے چیف منسٹر کرناٹک بی ایس یدی یورپا نے آج کہا کہ وہ بی جے پی میں واپس آئیں گے جس سے انہوں نے ایک سال سے زیادہ عرصہ قبل خود اپنی پارٹی قائم کرنے کیلئے ترک تعلق کیا تھا ۔یدی یورپا نے کہا کہ وہ نئے سال کے پہلے ہفتہ میں خوشخبری دیں گے ۔ وہ جانتے ہیں کہ انہوں نے

مدنی کو مودی کی کار میں سفر کی قیمت چکانی ہوگی

دیوبند ۔ 30 ۔ ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) برصغیر کی باوقار اسلامی دینی درسگاہ دارالعلوم دیوبند کے علماء اور سینئر ارکان اسٹاف نے گجرات کے چیف منسٹر نریندر مودی کے ساتھ مولانا محمود مدنی کی قربتوں اور مداح سرائی کی آج سخت مذمت کی اور کہا کہ 2002 ء کے گجرات فسادات کی تائید و سرپرستی کیلئے مودی کو ہی مورد الزام ٹھہرایا جاتا ہے۔ علماء نے ان کے خل

شمالی ہندوستان میں دہلی، سرینگر، پنجاب، ہریانہ شدید سردی کی لپیٹ میں

نئی دہلی/ چندی گڑھ۔ 30 ۔ ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) سردیوں نے تقریباً پورے شمالی ہندوستان کو اپنی گرفت میں لے رکھا ہے جہاں دارالخلافہ میں گزشتہ دس سال میں پہلی بار کم ترین درجہ حرارت نوٹ کیا گیا جو آج صبح تک 2.4 ڈگری سیلسیس تک پہنچ گیا جبکہ صرف کل تک درجہ حرارت 4.5 ڈگری سیلسیس تھا ۔ یخ بستہ ہواؤں کے علاوہ دبیز دھند کی چادر نے پورے شہر کو اپنی لپ

نوجوان کو تھپڑ رسید کرنے پر یو پی کے وزیر نئے تنازعہ میں پھنس گئے

وارانسی ۔ 30 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) اکھلیش یادو حکومت کیلئے ایک شرمناک صورتحال اس وقت پیدا ہوگئی جب یو پی کے ایک وزیر سریندر پٹیل کا ایک نوجوان کو طمانچہ رسید کرنے کا واقعہ کیمرے کی آنکھ میں قید ہوگیا ۔ یہ واقعہ وزیر کی رہائش گاہ میں منعقدہ ایک پروگرام کے دوران پیش آیا ۔ راجہ تالاب کے قریب واقع ان کی رہائش گاہ پر بلانکٹس تقسیم کرنے کا پ

گجروں کے ساتھ دو سال سے زیادہ قیام کے بعد پاکستانی شہری بی ایس ایف کے ہاتھوں گرفتار

جموں 30 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام ) ایک پاکستانی شہری جس کا دعوی ہے کہ وہ ہیرا نگر سیکٹر میں دو سال سے زیادہ مدت تک گجروں کے ایک خاندان کے ساتھ مقیم تھا، سرحد کے قریب بی ایس ایف کے ہاتھوں گرفتار کرلیا گیا ۔ اس سے 26 اکٹوبر کو دو عسکریت پسند حملوں کے سلسلہ میں تفتیش کی جارہی ہے ۔ پاکستانی شہری جس نے اپنی شناخت بحیثیت محمد عمران ولد غفار متوطن ج

سونے کی درآمد پر تحدید جاری رکھنے چدمبرم کی تائید

نئی دہلی 30 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام ) موجودہ کرنٹ اکاونٹ خسارے کے کم ہوکر 50 ارب امریکی ڈالر سے کم ہوجانے کے امکان کا لحاظ کئے بغیر مرکزی وزیر فینانس پی چدمبرم نے آج کہا کہ وہ سونے کی درآمد پر کسی نہ کسی قسم کی تحدید جاری رکھنے کی تائید میں ہے ۔

سرینا سے مسابقت نے مجھے بہترین کھلاڑی بنایا: وکٹوریہ

برسبین۔ 30؍دسمبر (سیاست ڈاٹ کام)۔ آسٹریلین اوپن چمپئن وکٹوریہ ایزرنکا نے کہا کہ عالمی نمبر ایک امریکی ٹینس اسٹار سرینا ولیمس سے مسابقت نے انھیں مزید بہترین کھلاڑی بنادیا ہے اور وہ یہاں برسبین انٹرنیشنل اور آسٹریلین اوپن میں آئندہ چار ہفتوں کے دوران بہترین مظاہرے کے لئے پُرعزم ہیں۔ عالمی نمبر دو وکٹوریہ ایزرنکا 17 مرتبہ کی گرانڈ

جنوبی افریقہ نے ٹسٹ سیریز 1-0 سے جیت لی

ڈربن۔ 30؍دسمبر (سیاست ڈاٹ کام)۔ ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے دورہ جنوبی افریقہ کا مایوس کن اختتام ہوا، جیسا کہ یہاں ڈربن میں منعقدہ سیریز کے دوسرے اور آخری ٹسٹ میں میزبان جنوبی افریقہ نے 10 وکٹوں کی کامیابی حاصل کرتے ہوئے دو مقابلوں کی سیریز 1-0 سے اپنے نام کرلی۔

پاکستان۔ سری لنکا آج ٹسٹ سیریز کا آغاز

ابوظہبی۔ 30؍دسمبر (سیاست ڈاٹ کام)۔ متحدہ عرب امارات میں کل پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ٹسٹ مقابلوں پر مشتمل سیریز کا آغاز ہورہا ہے اور سیریز میں سری لنکا کو شکست دینے کے لئے پاکستان آف اسپنر سعید اجمل کی قیادت میں پاکستان اپنے مضبوط بولنگ شعبہ پر انحصار کرے گا۔اکتوبر میں عالمی نمبر ایک ٹیم جنوبی افریقہ کے خلاف یو اے ای

کیلس کا دوستوں اور افراد خاندان سے اظہار تشکر

ڈربن۔ 30؍دسمبر (سیاست ڈاٹ کام)۔ کرکٹ دنیا راہول دراویڈ، وی وی ایس لکشمی، رکی پونٹنگ اور سچن تنڈولکر کی سبکدوشی کے بعد اس خلاء کو پُر ہی نہیں کرپائی تھی کہ جنوبی افریقہ کے عظیم آل راؤنڈر نے بھی ٹسٹ کرکٹ سے سبکدوشی کا اعلان کردیا جوکہ کرکٹ شائقین کے لئے نئے سال کا تحفہ ہرگز نہیں ہوسکتا تھا، لیکن انھوں نے ہندوستان کے خلاف ڈربن ٹسٹ کے ذ

پاکستان کا بنگلہ دیش سے ٹیم کیلئے سکیوریٹی کا مطالبہ

کراچی؍ ڈھاکہ۔ 30؍دسمبر (سیاست ڈاٹ کام)۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش کی صورتِ حال کے پیشِ نظر پاکستانی کرکٹ ٹیم کی سکیوریٹی کی ضمانت ملنی چاہئے، کیونکہ وہاں پاکستان کے بارے میں اس وقت سخت موقف پایا جارہا ہے۔ نجم سیٹھی نے کہا کہ ابھی ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ اور ایشیاء کپ کے انعقاد میں وقت ہے اور اُمید

تحفظ شریعت کیلئے ملت میں اتحاد ناگزیر

ورنگل(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) فرقہ پرستی ،رشوت خوری اور بے ایمانی ملک ترقی کی راہ میں بڑی روکاوٹ ہے ۔اس پیغام کو عام کرنے کیلئے ضلع ورنگل میں آل انڈیا ملی کو نسل کے عظیم الشان اجلاس عام بعنوان "اتحادِ انسانیت "کا نفرنس بتا ریخ 29 / ڈسمبربروز اتواربمقام جو اہر لال نہرو اسٹیڈیم ہنمکنڈہ ، ورنگل میںا نعقاد کیا گیا۔ اس عظیم الشان جلسہ عام سے م

جمی کنٹہ سب ٹریژری دفتر کا افتتاح

کریم نگر 30 ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)جمی کنٹہ نئے زرعی مارکٹ کمیٹی دفتر کے احاطہ میں قائم کئے گئے سب ٹریژری دفتر کا کریم نگر رکن پارلیمنٹ پونم پربھاکر نے پیر کی صبح افتتاح انجام دیا ۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ضلع میں سب سے بڑا تجارتی و کمرشیل مرکز جمی کنٹہ میں سب ٹریژری دفتر کا قائم کیا جانے کی وجہ سے سرکاری خدمات کو عوام سے قریب کرنا