سونے کی درآمد پر تحدید جاری رکھنے چدمبرم کی تائید

نئی دہلی 30 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام ) موجودہ کرنٹ اکاونٹ خسارے کے کم ہوکر 50 ارب امریکی ڈالر سے کم ہوجانے کے امکان کا لحاظ کئے بغیر مرکزی وزیر فینانس پی چدمبرم نے آج کہا کہ وہ سونے کی درآمد پر کسی نہ کسی قسم کی تحدید جاری رکھنے کی تائید میں ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں ہمارے اپنے ملک کیلئے زیادہ سونا دریافت کرنے کی کوشش بھی کرنی چاہئے ۔ وہ سی ایم بی سی ۔ٹی وی 18 کو انٹرویو دے رہے تھے ۔ تمام بند کانوں کا نیلام کرنے سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلہ کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزارت کانکنی کو مبینہ بند کانوں کو فروخت کردینا چاہئے کیونکہ دنیا بھر میں ایسے لوگ موجود ہیں جن سے وہ ملاقات کر کے کہہ چکے ہیں کہ ہمیں کانیں دیجئے

اور ہم سونا حاصل کرنے کے قابل ہوجائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ سونے کی درآمد پر تحدید عائد کرنا درست اقدام ہے لیکن بعض ماہرین بشمول آر بی آئی گورنر سونے کی درآمد پر تحدیدات برخواست کرنے کی سفارش کرتے ہیں کیونکہ اس کے نتیجہ میں اسمگلنگ ہوسکتی ہے۔