دینی اجتماعات

حیدرآباد ۔ 19 ۔ ستمبر : ( راست ) : تحریک اسلامی کے زیر اہتمام ہفتہ واری اجتماعات بروز ہفتہ بعد نماز مغرب جامع مسجد سکندرآباد اور بعد نماز عشاء مسجد محمدیہ عیدگاہ شاہ صاحب پہاڑی نارتھ لالہ گوڑہ میں منعقد ہوں گے ۔ ان اجتماعات کا آغاز قرات کلام پاک و نعت شریف سے ہوگا ۔ مبلغین تحریک اسلامی کے بیانات ہوں گے ۔۔

دینی اجتماعات

حیدرآباد ۔ 13 ۔ ستمبر : ( راست ) : جماعت اسلامی ہند چارمینار کا اجتماع عام بروز اتوار 11 بجے چھتہ بازار دفتر جماعت اسلامی ہند منعقد ہوگا ۔ درس قرآن مولانا حافظ رفیق احمد دیں گے جب کہ حافظ محمد فائز الدین ’ سیرت ابراہیم ؑ آزمائش ، قربانیاں و انعامات ‘ پر خطاب کریں گے ۔۔

درس قرآن مجید

حیدرآباد ۔ 12 ۔ ستمبر : ( راست ) : جماعت اسلامی جوبلی ہلز محلہ بورہ بنڈہ کا مرکزی اجتماع 13 ستمبر بمقام الخیر سوسائٹی بورہ بنڈہ سائٹ نمبر III نزد بس اسٹاپ بعد نماز عشاء منعقد ہوگا ۔ ڈاکٹر شیخ عثمان تذکیر بالقرآن پیش کریں گے ۔۔

عرس شریف

حیدرآباد ۔ 9 ۔ ستمبر : ( راست ) : عرس مبارک دختر حضرت قدیرؒ حضرت سیدہ حافظہ بی بی یمنیؒ اور عرس مبارک حضرت خواجہ سید ابراہیم شاہ قادری چشتی صاحب قدیریؒ بزرگ سجادہ نشین آستانہ قدیری ہلکٹہ شریف 14 ستمبر کو آستانہ قدیری ہلکٹہ شریف واڑی جنکشن میں مقرر ہے ۔ پروگرام کے مطابق بعد عصر ختم قرآن مجید ، بعد عشاء جلسہ عظمت اولیاء منعقد ہوگا ۔۔

دینی اجتماعات

حیدرآباد ۔ 6 ۔ ستمبر : ( راست ) : مرکزی بزم انوار صوفیہ شاہ ولی اللہی کے زیر اہتمام اتوار بعد نماز مغرب درگاہ شریف صوفی منزل مصری گنج میں ہفتہ واری دینی اجتماع مقرر ہے ۔ اس موقع پر محفل درود شریف ، مجلس حلقہ ذکر اللہ ، ختم خواجگان کے بعد مولانا قاضی صوفی شاہ محمد عبدالقادر قادری کا خطاب ہوگا ۔۔

درس قرآن مجید

حیدرآباد ۔ 5 ۔ ستمبر : ( راست ) : اسلامک اکیڈیمی آف سائنس کی بزم خواتین کی محفل درس قرآن مجید 6 ستمبر صبح 11-30 بجے دن بمکان ایف ڈی خاں روبرو ہائی لائن چوراہا کنگ کوٹھی میں منعقد ہوگی جس میں ڈاکٹر ہادیہ سورۃ ’ الاحقاف ‘ کے تیسرے رکوع کا ترجمہ تفسیر بیان کریں گی ۔ اور ڈاکٹر مہر النساء قرآنی آیات کے معنی و مفاہم بیان کرینگی ۔۔

خوف خدا سے نکلنے والے آنسو کی بڑی اہمیت

حیدرآباد ۔ /4 ستمبر (پریس نوٹ) قرآن کریم جو ساری انسانیت کیلئے سرچشمہ ہدایت ہے اس کا ترجمہ صرف اٹھارہ زبانوں میں پایا جاتا ہے جبکہ بائبل جو تحریف و ترمیم کا مجموعہ ہے اس کا ترجمہ سوزبان میں موجود ہے ۔ ان خیالات کا اظہار مولانا خالد سیف اللہ رحمانی ناظم المعہد العالی الاسلامی نے تنظیم اصلاح معاشرہ و ازالۂ منکرات پر مرتب کردہ کتاب ’

مذہبی خبریں

درس قرآن مجید
حیدرآباد ۔ 3 ۔ ستمبر : ( راست ) : مولانا عبدالملک المظاہری صدر لجنتہ العلماء بروز جمعرات بعد نماز مغرب جامع مسجد اے بیاٹری لائن نیو ملے پلی میں جب کہ مولانا سید ظفر احمد جمیل حسامی رکن عاملہ بعد نماز ظہر مسجد چمن افضل گنج میں درس قرآن دیں گے ۔۔

سنی مرکز میں تحریک اسلامی کا اجتماع

مذہبی خبریں

’’عمرہ و حج کا آسان عملی طریقہ‘‘ کی مفت تقسیم
اردو۔ انگریزی کتابچہ اب انٹرنٹ ، موبائل فون پر بھی دستیاب