درس قرآن مجید

حیدرآباد ۔ 12 ۔ ستمبر : ( راست ) : جماعت اسلامی جوبلی ہلز محلہ بورہ بنڈہ کا مرکزی اجتماع 13 ستمبر بمقام الخیر سوسائٹی بورہ بنڈہ سائٹ نمبر III نزد بس اسٹاپ بعد نماز عشاء منعقد ہوگا ۔ ڈاکٹر شیخ عثمان تذکیر بالقرآن پیش کریں گے ۔۔
٭٭ جماعت اسلامی جوبلی ہلز محلہ یوسف گوڑہ کے زیر اہتمام درس قرآن بمکان غلام محی الدین ایڈوکیٹ عقب مسجد الہیٰ یوسف گوڑہ چیک پوسٹ بروز ہفتہ بعد نماز مغرب منعقد ہوگا ۔ شیخ رکن الدین ندوی تذکیر بالقرآن پیش کریں گے ۔۔
٭٭ جماعت اسلامی ہند نامپلی کا اجتماع عام 13 ستمبر بعد نماز مغرب کانفرنس ہال مسجد عزیزیہ مہدی پٹنم میں منعقد ہوگا ۔ حافظ محمد فرید الدین درس قرآن دیں گے ۔ سید سلطان محی الدین نگرانی و اختتامی کلمات ادا کریں گے ۔ خواتین کے لیے پردہ کا انتظام رہے گا ۔۔
٭٭ مرکزی مجلس فیضان ملتانیہ کے زیر اہتمام ہفتہ واری محفل درس قرآن مجید و تفسیر زیر نگرانی مولانا ابوالعارف شاہ سید شفیع اللہ حسینی القادری الملتانی بمقام جامع مسجد ابراہیمی محلہ قادر باغ رنگ روڈ بروز شنبہ بعد نماز مغرب مقرر ہے ۔ آغاز مولانا محمد پذیر الدین اشرفی کی قرات کلام پاک و نعت شریف سے ہوگا ۔ مولانا ابو زاہد شاہ سید وحید اللہ حسینی القادری الملتانی درس قرآن مجید دیں گے اور تفسیر بیان کریں گے ۔