دینی اجتماعات

حیدرآباد ۔ 19 ۔ ستمبر : ( راست ) : تحریک اسلامی کے زیر اہتمام ہفتہ واری اجتماعات بروز ہفتہ بعد نماز مغرب جامع مسجد سکندرآباد اور بعد نماز عشاء مسجد محمدیہ عیدگاہ شاہ صاحب پہاڑی نارتھ لالہ گوڑہ میں منعقد ہوں گے ۔ ان اجتماعات کا آغاز قرات کلام پاک و نعت شریف سے ہوگا ۔ مبلغین تحریک اسلامی کے بیانات ہوں گے ۔۔
٭٭ مرکزی انجمن سیف الاسلام کے پچاس ویں سال تاسیس کے ضمن میں 20 ستمبر بعد نماز مغرب مسکین فتح دروازہ میں نورانی اجتماع حسن معاشرت منعقد ہوگا ۔ مولانا محمد عماد الدین انور نقشبندی نگرانی کریں گے ۔ مولانا حسن محمد نقشبندی ، مولانا محمد عبدالعلیم صدیقی مہمان مقرر ہوں گے ۔۔