عرس شریف

حیدرآباد ۔ 29 ۔ اگست : ( راست ) : عرس شریف حضرت سید شاہ محمد محبوب حسینی بندہ نوازی ؒ کا ریلوے اسٹیشن قدیم ملک پیٹ 31 اگست کو بعد نماز عصر محفل سماع بعد نماز مغرب برآمد صندل مبارک کاشانہ حسینی کونچہ سلطان علی شاہ قدیم ملک پیٹ سے درگاہ شریف پہونچے گا۔ رسم صندل مالی سید قدرت اللہ حسینی بندہ نوازی ( قدیر پاشاہ ) انجام دیں گے ۔ بعد نماز عشاء تناول تبرک و محفل سماع زیر نگرانی حضرت سجادہ نشین سید قدرت اللہ حسینی بندہ نوازی منعقد ہوگا ۔۔