مذہبی خبریں

’’عمرہ و حج کا آسان عملی طریقہ‘‘ کی مفت تقسیم
اردو۔ انگریزی کتابچہ اب انٹرنٹ ، موبائل فون پر بھی دستیاب
حیدرآباد، 27 اگست (راست) جناب محمد عبد الشکور (مرحوم) ریٹائرڈ آڈٹ آفیسر کا مختلف کتب اور ذاتی تجربات کی روشنی میں مرتبہ کتابچہ ’’عمرہ و حج کا آسان عملی طریقہ‘‘ راست حصولیابی کے ساتھ اب انٹرنٹ اور موبائل فون پر بھی دستیاب کرایا گیا ہے ۔ 2000ء سے راہ للہ میں لگاتار تقسیم اس کتابچہ کا تیسرا ایڈیشن چل رہا ہے، جسے عوام و خواص تک پہنچانے میں بدلتے وقت کے تقاضوں سے ہم آہنگ اقدامات مرحوم ترتیب کار کے فرزندان بالخصوص ایم اے معز اور ایم اے حق کی کاوشوں کا نتیجہ ہے۔ ایم اے معز ملازم ایر انڈیا لمیٹیڈ حیدرآباد نے بتایا کہ اس بار سارا کتابچہ انٹرنٹ پر اَپ لوڈ کردیا گیا جہاں سے آپ scribd اَپلیکیشن کو iphone ، android موبائل پر ڈاؤن لوڈ کرکے موبائل سٹ پر ہی یہ کتابچہ ڈاؤن لوڈ ؍ پڑھ سکتے ہیں جو کافی سہولت بخش ہے۔ یہ کتابچہ متعدد عازمین عمرہ و حج کیلئے اختصار میں مکمل ضروری معلومات سے واقفیت کا ذریعہ بنا ہے۔ جناب عبد الشکور نے اسے دو لسانی شکل دیتے ہوئے اردو کے ساتھ ساتھ انگریزی ترجمہ بھی مکمل کیا۔ اس کتابچہ کی یہ بھی خوبی ہوگئی کہ بہ یک وقت کسی بھی عنوان پر اردو و انگریزی متن یکساں نمبر شمار کے تحت رکھا گیا ہے۔ آنے والے حج کے موقع پر بھی یہ کتابچہ مفت تقسیم کرنے کے انتظامات کئے گئے ہیں۔ خواہشمند حضرات اس پتہ پر رجوع ہوسکتے ہیں: مکان نمبر 16-3-833، روبرو گورنمنٹ جونیر کالج، چنچل گوڑہ، حیدرآباد 500024۔ فون : 040-24528228 ، موبائل : 9848019475 ۔ ای میل: amoiz2002@yahoo.com ۔ عازمین سے مرتب مرحوم کی مغفرت اور تمام مسلمانوں کی کامیاب زندگی کیلئے دعاؤں کی گزارش کی گئی ہے۔

طرحی نعتیہ مشاعرہ
حیدرآباد ۔ 27 ۔ اگست : ( راست ) : ادارہ اپنا شہر اپنے لوگ کے زیر اہتمام ہفتہ 20 ستمبر 5 بجے شام بہ قیام گاہ محمد ضیا عرفان حسامی واقع ریڈہلز متصل آئسکریم شاپ شاہ فنکشن ہال روبرو پیراماونٹ فلیٹ نمبر 101 طرحی نعتیہ مشاعرہ بہ طرح ذیل منعقد ہوگا ۔ نبی کی محبت بڑی چیز ہے ۔ جیسے دولت ۔عظمت وغیرہ ۔ شعرائے کرام سے طبع آزمائی کی درخواست کی گئی ۔۔

جلسہ اصلاح معاشرہ
حیدرآباد ۔ 27 ۔ اگست : ( راست ) : مولانا سید عباد بن ذکی قاسمی کے بموجب 28 اگست جمعرات بعد نماز ظہر مسجد صراط مستقیم آزاد نگر عنبر پیٹ میں جلسہ اصلاح معاشرہ منعقد ہے ۔ مہمان مقرر مولانا محمد شاہ جمال الرحمن مفتاحی ہوں گے ۔ صدارت حافظ محمد غوث رشیدی کریں گے۔ جلسہ کی کارروائی مولانا رحیم اللہ خاں قاسمی چلائیں گے ۔۔

مجلس ذکر و سلوک
حیدرآباد ۔ 27 ۔ اگست : ( راست ) : خانقاہ چشتیہ صابریہ حسینیہ مرکز خدمت خلق کوہ نور کالونی الکاپور روڈ نزد سات گنبد میں 28 اگست کو بعد نماز مغرب اصلاحی و تربیتی مجلس ’مجلس ذکر و سلوک ‘ منعقد ہوگی ۔ نگران مجلس حافظ قاری محمد عبدالمقتدر قریشی چشتی صابری کا خطاب ہوگا ۔۔

تحریک اسلامی کا دینی اجتماع
حیدرآباد ۔ 27 ۔ اگست : ( راست ) : تحریک اسلامی کے زیر اہتمام ہفتہ واری مرکزی اجتماع 28 اگست کو بعد نماز عشاء 9 تا 11 بجے شب سنی مرکز مسجد گل بانو نامپلی میں منعقد ہوگا ۔ مولانا محمد آصف بلال قادری ’عظمت مصطفی ﷺ ‘ پر خصوصی خطاب کریں گے ۔ اس کے بعد ذکر جہری و دعا ہوگی ۔۔

عرس حضرت شاہ خاموشؒ
حیدرآباد ۔ 27 ۔ اگست : ( راست ) : عرس حضرت سید معین الدین محمد محمد الحسینی المعروف شاہ خاموشؒ درگاہ شریف نامپلی 29 تا 31 اگست منعقد ہے ۔ 29 اگست کو بعد نماز عصر جلوس صندل شریف بعد نماز عصر خانقاہ صابریہ عقب مکہ مسجد سے برآمد ہوگا اور بعد عشاء صندل مالی انجام دی جائے گی ۔ 30 اگست کو صبح 8 بجے قرآن خوانی ، قصیدہ بردہ شریف و مجلس سماع ، شام 4 بجے تا بعد عشاء مجلس سماع ۔ 31 اگست کو صبح 8 بجے قرآن خوانی ، مجلس سماع ، شام 4 بجے تا بعد مغرب مجلس سماع بعد مغرب دیگ لٹوائی و قل شریف ، مراسم عرس مولانا سید شاہ علی اکبر نظام الدین حسینی صابری انجام دیں گے ۔۔

علماء و اساتذہ کرام کا تربیتی اجتماع
حیدرآباد ۔ 27 ۔ اگست : ( راست ) : مولانا محمد عبید اللہ مفتاحی معتمد لجنتہ العلماء کے مطابق لجنتہ العلماء تلنگانہ و آندھرا پردیش کے زیر اہتمام اساتذہ مدارس اور علماء کرام کا ایک روزہ تربیتی اجتماع 28 اگست کو صبح 9 تا 10 بجے شب مدرسہ امداد العلوم اندرون احاطہ جامع مسجد ٹین پوش لال ٹیکری منعقد ہوگا ۔ صدارت مولانا محمد عبدالملک کریں گے ۔ سرپرست مولانا شاہ جمال الرحمن کا خصوصی خطاب ہوگا ۔ نیز مولانا احمد عبید الرحمن اطہر کے خطاب کے علاوہ مہمانان خصوصی مولانا امیر اللہ خاں ، مولانا مفتی عبدالمغنی اور دیگر علماء کرام کے تربیتی خطابات ہوں گے ۔۔

حج و عمرہ تربیتی اجتماع برائے خواتین
حیدرآباد ۔ 27 ۔ اگست : ( راست ) : گرین پیالیس فنکشن ہال سعید آباد میں 28 اگست کو صبح 11 بجے 3 بجے دن حج و عمرہ تربیتی اجتماع برائے خواتین مقرر ہے ۔ مہمان خصوصی ڈاکٹر رفعت سیما ڈائرکٹر جامعہ مکارم الاخلاق شرکت کریں گے ۔ اس موقع پر پروجیکٹر کے ذریعہ مناسک حج سے واقف کروایا جائے گا ۔۔

حج و عمرہ تربیتی اجتماع برائے خواتین
حیدرآباد ۔ 27 ۔ اگست : ( راست ) : تنظیم بنت حرم کے زیر اہتمام خواتین عازمین حج و عمرہ کا تیسرا تربیتی اجتماع 31 اگست کو 10 تا 3 بجے دن مدرسہ بنات الحرم اندرون مکہ مسجد چارمینار زیر نگرانی محترمہ صبیحہ صدیقی صدر تنظیم بنت حرم و رکن آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ مقرر ہے ۔ آغاز محترمہ نعیم النساء فاروقی کی قرات کلام پاک سے ہوگا ۔ محترمہ سیدہ میمونہ بیگم حمد باری تعالیٰ اور محترمہ ساجد النساء نعت شریف پیش کریں گی ۔ محترمہ سید عقیلہ خاموشی نائب صدر تنظیم بنت حرم و رکن آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ ، محترمہ رحمت النساء فاروقی صدر معلمہ مدرسہ بنات الحرم و محترمہ عزیزہ محبوب معتمد عمومی تنظیم بنت حرم و محترمہ نکہت کوثری خواتین عازمین حج کو مخاطب کریں گی ۔ چارٹس ، ماڈلس کے ذریعہ مناسک حج و عمرہ ، آداب مدینہ منورہ و زیارت مسجد نبویﷺ تفصیل سے بتائے جائیں گے ۔ تفصیلات کے لیے 9618254762 ۔ 9247240425 پر ربط کریں ۔۔

تربیتی اجتماع برائے عازمین حج و عمرہ
حیدرآباد ۔ 27 ۔ اگست : ( راست ) : عازمین حج و عمرہ کی رہنمائی اور مناسک حج کی تربیت کے لیے الحسنات کالونی ٹولی چوکی میں تربیتی اجتماع 29 اگست کو 2-30 بجے دن تا شام 5 بجے ودیا نکتین اسکول الحسنات کالونی ٹولی چوکی منعقد ہوگا ۔ مولانا حافظ سید آصف الدین ندوی قاسمی حج و عمرہ کے مناسک اور شرعی مسائل کی تعلیم و رہنمائی کریں گے ۔۔

عرس شریف
حیدرآباد ۔ 27 ۔ اگست : ( تبارک نیوز ) : حضرت پیر مولانا الحاج سید شاہ نور الحیدر حق نما شاہ نوری اعظمیؒ کا سالانہ عرس شریف 28 اگست کو جمعرات خانقاہ روضتہ الاصفیاء متصل حسین ساگر سکندرآباد میں مقرر ہے ۔ نگرانی مولانا الحاج سید شاہ نور الاصفیاء روحی اعظمی صدر قاضی سکندرآباد کریں گے ۔ پروگرام کے مطابق بعد نماز عشاء حلقہ ذکر ختم قرآن و نعتیہ محفل ہوگی جس میں مدعو نعت خواں حضرت نوری اعظمی کا لکھا ہوا نعتیہ اور منقبتی کلام سنائیں گے ۔ بعد ازاں مجلس سماع ہوگی ۔ مراسم صندل مالی سجادہ نشین روضتہ الاصفیاء انجام دیں گے ۔۔