مذہبی خبریں

درس قرآن مجید
حیدرآباد /10 ستمبر ( راست ) جماعت اسلای ہند محلہ ملے پلی کا ہفتہ وار اجتماع جمعرات 11 ستمبر کو بعد نماز مغرب بیت الخیر چوتھی منزل انجمن گراؤنڈ ملے پلی میں منعقد ہوگا ۔ ڈاکٹر محبوب فرید سلسلہ وار درس قرآن میں سورہ طہٰ کے چوتھے رکوع کا درس دیں گے ۔ جناب فراز احمد خان بہ زبان انگریزی کتاب ’’ آداب زندگی ‘‘ سے حاصل مطالعہ پیش کریں گے ۔

مجلس ذکر و سلوک
حیدرآباد ۔ 10 ۔ ستمبر : ( راست ) : مرکز خدمت خلق کوہ نور کالونی الکاپور روڈ نزد سات گنبد میں جمعرات 11 ستمبر بعد نماز مغرب خانقاہ چشتیہ صابریہ حسینیہ کے زیر اہتمام اس ماہ کی پہلی اصلاحی و تربیتی مجلس ’ مجلس ذکر و سلوک ‘ مقرر ہے ۔ حافظ محمد یونس کی قرات ، حافظ تاج الدین سعید اور حافظ عبدالواسع کی نعت شریف کے بعد ذکر جہری بارہ تسبیح سے قبل نگران مجلس حافظ محمد عبدالمقتدر قریشی چشتی کا اصلاحی و تربیتی خطاب ہوگا ۔۔

عرس شریف
حیدرآباد ۔ 10 ۔ ستمبر : ( راست ) : عرس شریف حضرت خواجہ حافظ سید محمد علی شاہ قبلہ خیرآبادیؒ 14 ، 15 ستمبر کو خانقاہ حافظیہ اردو شریف عقب عثمانیہ بازار میں مقرر ہے ۔ پروگرام کے مطابق بروز اتوار بعد مغرب مراسم صندل مالی زیارت جبہ شریف و محفل سماع ہوگی ۔ بروز دوشنبہ عصر تا مغرب تلاوت کلام پاک ، مغرب تا عشاء محفل سماع و قل ہوگی ۔ جملہ مراسم عرس سجادہ نشین متولی انجام دیں گے ۔۔

جلسہ اصلاح معاشرہ
حیدرآباد ۔ 10 ۔ ستمبر : ( راست ) : مولانا سید عباد بن ذکی قاسمی کے بموجب 11 ستمبر بعد نماز ظہر مسجد صراط مستقیم آزاد نگر عنبر پیٹ میں جلسہ اصلاح معاشرہ منعقد ہے ۔ مہمان مقرر مولانا حمد شاہ جمال الرحمن مفتاحی ہوںگے ۔ صدارت حافظ محمد غوث رشیدی کریں گے ۔۔

عازمین حج کے لیے
مفت میڈیکل کیمپ
حیدرآباد ۔ 10 ۔ ستمبر : ( راست ) : عازمین حج کے لیے مفت میڈیکل کیمپ گیلاکسی چیارٹیبل ہاسپٹل کی جانب سے 13 ستمبر کو رکھا گیا ہے ۔ جس کے اوقات صبح 10 تا 4 بجے شام تک مقرر ہے ۔ عازمین سے گذارش ہے کہ وہ استفادہ کریں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9392934848 ۔ 7207752099 پر ربط کریں ۔۔

مجلس فیضان
حیدرآباد ۔ 10 ۔ ستمبر : ( راست ) : ماہانہ مجلس حضرت خواجہ مرزا محمد بیگ واقع احاطہ درگاہ حضرت سردار بیگ قبلہؒ آغا پورہ کمان بھوئی گوڑہ میں 15 ذی قعدہ بروز جمعرات کو مقرر ہے ۔ جس میں بعد مغرب محفل سماع ہوگی ۔ سجادہ نشین نگرانی کریں گے ۔۔

جشن حضرت خواجہ بندہ نوازؒ
حیدرآباد ۔ 10 ۔ ستمبر : ( راست ) : فیضان چشتیہ حیدرآباد دکن کے زیر اہتمام خانوادہ چشتیہ کے عظیم المرتبت بزرگ امام الاولیاء حضرت خواجہ صدر الدین ابوالفتح سید محمد الحسینی گیسودراز چشتیؒ کے 610 ویں عرس شریف کے موقع پر تین روزہ جشن بندہ نواز 11 تا 13 ستمبر کو زیر سرپرستی مولانا سید شاہ محمد عبدالقادر حسینی بخاری جیلانی پاشاہ چشتی کلیمی و زیر نگرانی مولانا خواجہ پیر شاہ محمد مہتاب چشتی منعقد ہے ۔ پہلی محفل جمعرات 11 ستمبر کو بعد نماز عشاء بمکان مخدوم معین الدین چشتی کلیمی نزد مسجد جبل شبلی کمہارواڑی امبیڈکر نگر میں زیر صدارت مولانا محمد غلام سلطان مرزائی منعقد ہوگی ۔ جناب محمد مبین چشتی کا بعنوان تعلیمات بندہ نواز اور نگران محفل کا بعنوان بندہ نواز کی دینی خدمات خطاب ہوگا ۔ دوسری محفل جمعہ 2 ستمبر کو بعد نماز مغرب بمکان جناب محمد افروز چشتی عقب نواز پھول محل یوسف نگر ٹپہ چبوترہ میں ہوگی ۔۔

تحریک اسلامی کی کانفرنس
حیدرآباد ۔ 10 ۔ ستمبر : ( راست ) : سید سمیع الدین ہاشمی قادری کے بموجب تحریک اسلامی کے زیر اہتمام 11 ستمبر کو بعد نماز عشاء سنی مرکز مسجد گل بانو نامپلی میں ’ روضہ رسول ﷺ و گنبد خضرا ‘ کانفرنس منعقد ہوگی ۔ صدارت مولانا محمد آصف بلال قادری کریں گے ۔ نگرانی مولانا محمد فاروق قادری کریں گے ۔ مہمان خصوصی مولانا جاہ محمد مشہودی رضوی کے خطاب کے علاوہ دیگر علماء کے بیانات ہوں گے ۔ اس کانفرنس کے صدر استقبالیہ مولانا خالد عبدالمنان اور جناب عبدالملک قادری ہوں گے ۔ نظامت کے فرائض سید اسمعیل قادری انجام دیں گے ۔۔

مسجد دری بیگم بازار میں
نماز ادا کرنے کی درخواست
حیدرآباد ۔ 10 ۔ ستمبر : ( راست ) : مولانا حافظ و قاری محمد معین الدین نے صحافتی بیان میں کہا کہ بیگم بازار چھتری کے بازؤ مسجد دری ہے جو تقریبا غیر آباد ہے ان حالات کو دیکھ کر نماز جمعہ 3 بجے رکھی گئی ہے ۔ اس کے باوجود مصلیان بہ مشکل 50 تا 60 آتے ہیں ۔ عام نمازوں میں دو چار سے زائد نہیں رہتے ۔ ہم خاص طور پر اہلیان محلہ کے علاوہ تاجر حضرات سے اپیل کرتے ہیں کہ نماز جمعہ میں خاص طور پر شریک رہیں ۔ نماز جمعہ ٹھیک 3-30 بجے ادا کی جاتی ہے ۔۔

جشن شاہ خراساں کا انعقاد مولانا سید نثار حسین و دیگر کا خطاب
حیدرآباد ۔ 10 ۔ ستمبر : ( راست ) : شیعہ فرنٹ آف سوسائٹی کا جشن شاہ خراساں حضرت امام علی ابن موسی الرضا منایا گیا ۔ مولانا سید حیدر زیدی نے امکاس ہاوز زیدی منزل دارالشفاء میں خطاب کیا ۔ مولانا علی آقا باقری ، صدر شیعہ فرنٹ سید شبیر موسوی ، بانی و جنرل سکریٹری سید دلاور حسین ، مولانا سید دلدار حسین کے علاوہ مولانا ممتاز مہدی تلاوت کی ۔ جعفر علی ، فتح علی افسر ، میر مومن علی قیصر ، سید مرتضی حسین رضوی ، رجو آقا ، ہاشم عابدی ، مصطفی حسین رضوی ، میر زاہد علی نے قصیدہ خوانی کی ۔ شعراء کرام میں حضرت ابراہیم علی حامی ، حسن عابدی ، رضا موسی ، عباس نواب ، میر تقی میر ، مولانا دلدار حسین عابدی ، لئیق علی لئیق ، سید علی اصغر جعفری ، تقی عابدی گلبرگوی ، عابد علی اثر ، عباس علی سلیم ، علی ذیشان عقیل امانت خوانی ، ذاکر حسین رضوی ، سید علی حسین رضوی ( علی جان ) ، تراب علی تراب ، کوثر رضوی ، علی مختار ، سید شبیر حیدر ، چراغ علی زیدی ، علی جواد شہپر ، انور ، جعفری ، عباس علی سعید ، سرفراز علی نے بارگاہ امام میں نذرانہ عقیدت پیش کیا ۔ امیر آغا نے نظامت کے فرائض انجام دئیے ۔ مہمان خصوصی جعفر امام صدر آل انڈیا شیعہ کانفرنس ، سید محمد رضا خاں صدر مولا علی کمیٹی ، عسکر عباس نے شرکت کی ۔ استقبالیہ کمیٹی میں نواب مصطفی علی خاں ، میر الطاف علی عابدی ، چاند پاشاہ ، سید منور حسین موسوی ، سید خورشید حسین ، سید اکبر آغا ، اطہر علی کاظمی ، رضا علی پاشاہ ، میر اشفاق علی خاں حسین ، سید برکت علی جعفری ، رضا صبوری ، سلطان حیدر علی مرزا ، سید کبیر حسین ، سید کیف حسین و اراکین شیعہ فرنٹ نے خیر مقدم کیا اور جشن کے اختتام پر تمام مسلمانوں کی سلامتی اور شہر میں امن کی دعا کی گئی ۔۔