دینی اجتماعات

حیدرآباد ۔ 13 ۔ ستمبر : ( راست ) : جماعت اسلامی ہند چارمینار کا اجتماع عام بروز اتوار 11 بجے چھتہ بازار دفتر جماعت اسلامی ہند منعقد ہوگا ۔ درس قرآن مولانا حافظ رفیق احمد دیں گے جب کہ حافظ محمد فائز الدین ’ سیرت ابراہیم ؑ آزمائش ، قربانیاں و انعامات ‘ پر خطاب کریں گے ۔۔
٭٭ مرکزی بزم انوار صوفیہ شاہ ولی اللہی کے زیر اہتمام بروز اتوار بعد نماز مغرب درگاہ شریف صوفی منزل مصری گنج میں ہفتہ واری دینی اجتماع مقرر ہے ۔ اس موقع پر محفل درود شریف ، مجلس حلقہ ذکر اللہ ، ختم خواجگان کے بعد مولانا قاضی صوفی شاہ محمد عبدالقادر قادری کا خطاب ہوگا ۔۔
٭٭ تحریک اسلامی کے زیر اہتمام ہفتہ واری اجتماعات بروز اتوار بعد نماز ظہر جامع مسجد سارہ درگاہ گنٹال شاہ بابا وٹے پلی اور بعد نماز عصر مسجد حسینی یلاریڈی گوڑہ ، امیر پیٹ ، مدینہ مسجد باغ جہاں آراء ، چنچل گوڑہ کے علاوہ بعد نماز مغرب مسجد غوثیہ ریلوے اسٹیشن بیگم پیٹ اور مسجد دینی راحت نگر عنبر پیٹ بعد نماز عشاء مسجد کریمیہ عمر عنبر پیٹ میں منعقد ہوں گے ۔۔