دفتر منڈل پریشد کو مقفل کردیا گیا
میدک۔/28ڈسمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) میدک منڈل کے گرام پنچایتوں ناگا پور، کتہ پلی، راج پیٹ پر حکومت کی جانب سے منظور شدہ ترقیاتی کاموں پر عمل آوری کے سلسلہ میں مذکورہ گرام پنچایتوں پر پنچایت سکریٹریز کے نہ ہونے سے مشکلات پیش آرہی ہیں۔ علاوہ ازیں میدک منڈل پریشد کے ایم پی ڈی او کی جانب سے خدمات کی انجام دہی میں کافی تساہلی برتی جارہی ہے