جوائنٹ کلکٹر کریم نگرسرفراز احمد نے جائزہ حاصل کرلیا

کریم نگر 26 ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سرفراز احمد آئی اے ایس لکھنو اتر پردیش کے رہنے والے ہیں، 2009 بیاچ کے آئی ایس اے آفیسر سرفراز احمد کا ورنگل ضلع ملگ پر سب کلکٹر کے پہلی مرتبہ تقرر عمل میں آیا ۔ بعدازاں سال گذشتہ 2012 ء اگست ایٹونگارام آئی ٹی ڈی اے پراجکٹ آفیسر کی ذمہ داری نبھائی ،وہاں سے ان کا تبادلہ کریم نگر جوائنٹ کلکٹر کردیا گیا، فی الحال کریم نگر کلکٹر ویرا برہمیا رخصت پر ہیں متبدلہ کلکٹر ارون کمار جے سی انچارج کلکٹر کی ذمہ داری سنبھال رہے تھے

چنانچہ سرفراز احمد کریم نگر جے سی کے جائزہ کے ساتھ ہی انچارج کلکٹر کے عہدہ کی ذمہ داری بھی سنبھالیں گے ۔پہلی مرتبہ وہ جے سی کے عہدہ پر آتے ہی انچارج کلکٹر کے عہدہ پر ہوں گے ۔ اتر پردیش کے سرفراز احمد کانپور آئی آئی ٹی میں انجینئرنگ کی 2008 میں سیول سرویس انٹرنس میں 26 واں رینک حاصل کیا ۔ 2009 کے بیاچ میں آئی اے ایس کی تربیت پوری کی ۔گنٹور میں ٹرینی کلکٹر کی خدمات انجام دہی کے بعد ازاں 2011 ستمبر میں ملگ سب کلکٹر بعدازاں 2012 میں 8 اگست ایٹوناگارام آئی ٹی ڈی اے پی او ،اکٹوبر میں اپنی شادی کے سلسلہ میں رخصت حاصل کر کے 7 ڈسمبر کو دوبارہ ڈیوٹی پر حاضری ہوئے اب وہاں سے ان کا تبادلہ کردیا جاکر کریم نگر جوائنٹ کلکٹر کے بھیج دیا گیا ہے ۔ بتایا جاتا ہیکہ وہ سرکاری کام کاج کے دوران کسی بھی غیر ضروری مداخلت سیاسی دباو کو برداشت نہیں کرتے جو بھی کام ہے قانونی دائرہ کار میں انجام دیتے ہیں ۔