ورنگل میں آل انڈیا ملی کونسل اجلاس کی تیاریاں

ورنگل 27 ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)محمد لیاقت علی خان موظف ایڈیشنل ایس پی کنوینر ڈسٹرکٹ ملی کونسل جلسہ عام و جنرل سکریٹری استقبالیہ کمیٹی عبدالجلیل خان کے بموجب آل انڈیا ملی کونسل کے اجلاس عام کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں ۔ جواہر لال نہرو اسٹیڈیم ہنمکنڈہ میں 29 ڈسمبر بعد مغرب منعقدہ جلسہ عام بعنوان اتحاد انسانیت کانفرنس میں 25 ہزار مسلمانوں کی شرکت متوقع ہے جس کیلئے بڑے پیمانے پر تیاریاں کی جارہی ہیں ۔ جواہر لال نہرو اسٹیڈیم میں شامیانہ ،پینے کا پانی ،برقی ،مہمانوں کا استقبال ،گاڑیوں کی پارکنگ کا اہتمام کیا گیا ہے ۔ بیرون ریاست سے آنے والے مہمانوں کیلئے 6 مقامات پر ٹھہرایا جارہا ہے ضلع پریشد گیسٹ ہاوز محکمہ برقی کے دو گیسٹ ہاوز ،جگدیش فنکشن ہال ،سیف الدین گیسٹ ہاوز ،مدرسہ ضیاء العلوم ،ہریتا ہوٹل میں مہمان مقررین کے ٹھہرنے کا انتظام کیا گیا ۔ اتحاد انسانیت کانفرنس سے مولانا حکیم محمد عبداللہ مغیثی صدر آل انڈیا ملی کونسل زیر نگرانی جناب عبدالرحیم قریشی اسسٹنٹ جنرل سکریٹری آل انڈیا مسلم پرنسل لاء بورڈ وسرپرست آل انڈیا ملی کونسل منعقد ہوگی ۔ مہمانان خصوصی و مقررین میں جسٹس اے ایم احمدی سابق چیف جسٹس آف انڈیا ،مولانا مفتی اشرف علی باقوی امیر شریعت کرناٹک ،مولانا اسرار الحق قاسمی رکن پارلیمنٹ ،

مولانا یسین علی عثمانی ،مولانا سید جلال الدین عمری امیر جماعت اسلامی ہند ،ڈاکٹر منظور عالم جنرل سکریٹری آل انڈیا ملی کونسل ،مولانا عبدالوہاب خلجی ،مولانا کاکا سعید عمری نائب صدر مسلم پرسنل لاء بورڈ ،مولانا کلب جواد لکھنو ،سردار گردیپ سنگھ پنچاب،آچاریہ پروفیسر وٹھل لاو آریاس ،مولانا سید شاہ قادری مصطفی رفاعی جیلانی بنگلور ،مولانا حافظ حسین قادری ملی کونسل ہریانہ ،مولانا آس محمد گلزار قاسمی صدر ملی کونسل مغربی اتر پردیش ،حافظ رشید احمد چودھری ایڈوکیٹ ملی کونسل آسام ،مولانا حافظ محمد اطہر رضوی قادری ممبئی ،مولانا خالد سیف اللہ رحمانی صدر ملی کونسل آندھرا پردیش ،اقبال احمد انجینئر ،

رحیم الدین انصاری ،سید شاہ غلام افضل بیابانی المعروف خسرو پاشاہ سابق وقف بورڈ چیر مین اے پی ،پروفیسر کانچا ایلیا دلت لیڈر ،پرویز میاں چیر مین دہلی حج کمیٹی کے علاوہ علماء و مشائخین اور دیگر مقررین شامل ہیں ۔ اتحاد انسانیت کانفرنس کے ضمن میں ورنگل ،کریم نگر ،نظام آباد ،حیدرآباد ،نلگنڈہ ،کھمم ،عادل آباد ،میدک و دیگر اضلاع کے دینی مدارس کو خطوط روانہ کئے گئے ہیں تا کہ اتحاد کانفرنس میں کثیر تعداد میں عوام کی شرکت کو یقینی بنایا جاسکے ۔ محمد رشید خان ،غلام افضل بیابانی ،حیدر محی الدین غوری ، حافظ عظمت اللہ محمد احمد ، محمد مسعود و دیگر حضرات دن رات کانفرنس کی تیاریوں میں لگے ہوئے ہیں ۔