نظام آباد میں ہنمنت ریڈی کے مجسمہ کی تنصیب

نظام آباد:27؍ ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ضلع پریشد کے پہلے چیرمین چوٹ پلی ہنمنت ریڈی کے مجسمہ کی تنصیب کیلئے ضلع انتظامیہ کوشاں ہے ضلع پریشد کے پہلے چیرمین و مجاہد آزادچوٹ پلی ہنمنت ریڈی کے مجسمہ کو ضلع پریشد کے علاقہ میں تنصیب کرنے کیلئے راجیہ سبھا کے رکن پالوائی گوردھن ریڈی نے ضلع کلکٹر کو ایک مکتوب لکھتے ہوئے مطالبہ کیا تھا جس پر ضلع کلکٹر مسٹر پردیو منا نے ایک کمیٹی کا تقرر کرتے ہوئے سی ای او ضلع پریشد ایس سی آراینڈ بی،

پنچایت راج ایس سی اور آرڈبلیو ایس ایس سی اور کمشنر میونسپل کارپوریشن کو کمیٹی میں شامل کیا تھا ضلع کلکٹر کی صدارت میں منعقدہ اس تقریب میں اس بارے میں فیصلہ کرنے کے امکانات ہیں کمر پلی منڈل کے چوٹ پلی ہنمنت ریڈی یکم ؍ اگست 1960ء سے 30؍ جون 1964 ء تک ضلع پریشد کے چیرمین کی حیثیت سے خدمت انجام دی تھی اور یہ سابق اسپیکر کے آر سریش ریڈی کے دادا ہے ۔ پہلے چیرمین ہونے کی وجہ سے ان کی یاد کو تازہ رکھنے کیلئے پالوائی گوردھن ریڈی نے حکومت سے خواہش کرنے پر اس سلسلہ میں ضلع انتظامیہ غور کررہا ہے اور آج کلکٹر کی صدارت میں منعقدہ اجلاس میں فیصلہ کئے جانے کے امکانات ہیں ۔