حضرت سید شاہ افضل بیابانی کے عرس تقاریب کی تیاریاں مکمل

قاضی پیٹ /27 ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) حضرت سید شاہ افضل بیابانیؒ قاضی پیٹ کے 162 ویں سالانہ عرس شریف تقاریب کا آغاز ہوچکا ہے ۔ 30 ڈسمبر بروز پیر رات 12 بجے بڑے گھر سے جلوس صندل نکالا جائے گا ۔ 31 ڈسمبر بروز منگل کو عرس شریف محفل سماع و قوالی کا انعقاد عمل میں لایا جائے گا ۔ سالانہ عرس شریف کے موقع پر رکن اسمبلی ہنمکنڈہ ڈی ونئے بھاسکر نے صاف صفائی اسٹریٹ لائیٹس اور میڈیکل کیمپ کا قیام کیلئے آج درگاہ شریف کا دورہ کرتے ہوئے ضلع کے آعلی عہدیداروں کے ساتھ انتظامات پر ایک جائزہ اجلاس منعقد کیا جس میں ڈسٹرکٹ میڈیکل ڈی ای او بلدیہ اڈیشنل کمشنر اور دیگر عہدیدار موجود تھے ۔

بعد ازاں ڈی ونئے بھاسکر نے سجادہ نشین درگاہ قاضی پیٹ جناب سید شاہ غلام افضل بیانی المعروف خسرو پاشاہ کے ہمراہ بارگاہ شریف پہونچ کر صاف صفائی الیکٹریسی اور پینے کے پانی کے انتظامات کا جائزہ لیا ۔ بعد ازاں اخباری نمائندوں سے ڈی ونئے بھاسکر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی عرس شریف کے موقع پر وسیع ترین انتظامات کئے جارہے ہیں ۔ اس موقع پر مقامی سابقہ کارپوریٹر محمد ابوبکر ، صدر گرین اسٹار یوتھ شاہنواز بیگ ، محمد فاضل اور دیگر کارکن موجود تھے ۔