ٹرین سے گرکر ایک شخص ہلاک

میدک /27 ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) میدک کے چنا شنکرم پیٹ منڈل کے مرزا پلی ریلوے اسٹیشن اور وڈیارم کے درمیان کامارم پر پیش آئے ایک ریلوے حادثہ میں ایک نامعلوم شخص 50 سالہ کی ہلاکت پیش آئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ نامعلوم شخص چلتی ٹرین سے گر گیا ۔ ریلوے پولیس کاماریڈی کے سب انسپکٹر مسٹر وزیر حسین نے جائے حادثہ پہونچکر ضابطہ کی کارروائی کی ۔ نعش کو کاماریڈی ایریا ہاسپٹل منتقل کردیا گیا ۔ مسٹر حسین نے ذریعہ فون بتایا کہ متوفی کے ورثاء کی تلاش ہے ۔ انہوں نے کہا کہ متوفی شخص وائٹ چیکس شرٹ اور بلیٹ پائنٹ پہنا ہوا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ متوفی کے شرٹ کے کالر پر ماریڈپلی سکندرآباد کے فرینڈس ٹیلر کا لیبل ہے ۔