صدقۂ فطر کے وجوب کا وقت

سوال : کیا فطرہ معصوم بچوںکی طرف سے نکالنا ضروری ہے۔ اس کی مقدار کیا ہے ۔ اگر رمضان میں زکوٰۃ کے ساتھ ادا کردیا جائے تو ادا ہوگا یا عید کی صبح میں ادا کرنا ضروری ہے ۔فطرہ کس کو دینا چاہئے ؟
احمد عبد اللہ، نظام آباد

فرض روزہ کی قضاء

سوال : میرا پہلا روزہ چھوٹ گیا چونکہ میری طبیعت اچانک بگڑ گئی جس کی وجہ سے ایک روزہ قضاء ہوگیا، میں ہر سال ستہ شوال کے روزے رکھتا ہوں۔ اگر چھ روزوں میں سے ایک روزہ میں رمضان کے روزہ کی قضاء کی نیت کرلی جائے تو کیا قضاء روزہ اور ستہ شوال ادا ہوجاتے ہیں یا نہیں ؟
نعمان بیگ، سکندرآباد

حرمین میں وتر کی نماز

سوال : رمضان المبارک میں بہت سے لوگ عمرہ و زیارت کیلئے حرمین شریفین جاتے ہیں۔ عرض کرنا یہ ہے کہ حرمین میں نماز تراویح کے بعد وتر کی نماز باجماعت ادا کی جاتی ہے اور امام صاحب دو رکعت پر سلام پھیردیتے ہیں۔ تیسری رکعت ایک اور سلام سے ادا کرتے ہیں۔ کیا حنفی حضرات حرمین شریفین میں وتر کی نماز امام کے پیچھے ادا کرسکتے ہیں یا نہیں ؟

نماز جنازہ میں تکبیرات کے بعد ہاتھ چھوڑنا

سوال : امام صاحب نے نماز جنازہ پڑھائی اور چوتھی تکبیر کے بعد سلام پھیرنے تک ہاتھ باندھے رکھا ۔ بعض اصحاب نے اس پر اعتراض کیا اور کہا کہ نماز نہیں ہوئی ۔ ایسی صورت میں شرعاً نماز جنازہ ہوئی یا نہیں ؟
مصطفی علی ، مراد نگر

اللہ اور پیغمبروںکو نہیں ماننا

سوال : میرا ایک پیچیدہ مسئلہ ہے کہ میرے خسر نے تقریباً دس افراد کے سامنے یہ بات کہی کہ وہ اللہ تعالیٰ اور پیغمبروں کو نہیں مانتے ہیں (نعوذ باللہ) لہذا میرے خسر کے بارے میں شریعت کی روشنی میں کیا حکم ہے ؟

چھوٹے بچے پر سجدۂ تلاوت

سوال : میرا پوترا میرے پاس روزانہ قرآن مجید پڑھتا ہے۔ اب وہ سکینڈ کلاس میں ہے ۔ اس کی عمر آٹھ سال ہے ۔ تلاوت کے دوران کبھی آیت سجدہ آجاتی ہے ۔ میں بعد میں سجدہ کرلیتی ہوں ، اس وقت نہیں کرتی کیونکہ ذرا ہٹتے ہی بچے کھیلنے میں لگ جاتے ہیں ۔

بے جا مدح و ستائش کی ناپسندیدگی

سوال : مسلم معاشرہ میں غیر ضروری کسی کی تعریف کرنا عام ہوتے جارہا ہے اور لوگ اپنی تعریف کو پسند کرنے لگے ہیں۔ وہ چاہتے ہیں کہ دوسرے لوگ ان کی تعریف کریں۔ براہ کرم اسلامی مزاج اس سلسلہ میں واضح کریں تو مہربانی۔
سید مصباح الدین قادری، فتح دروازہ

انٹرنیٹ کے ذریعہ طلاق

سوال : کیا بعد عقد تناول طعام کا اہتمام عاقدہ (دلہن) کے ولی کے ذمہ شرعاً درست ہے ۔ جبکہ عاقد اور عاقدہ دونوں خاندان ایک ہی بستی میں سکونت رکھتے ہیں ؟

ٹیسٹ ٹیوب بے بی

سوال : ایک مسلم جوڑا جس کو کچھ طبعی موانعات کی بناء اولاد نہیں ہورہی ہے، اسکے ماہرین اطباء کا کہنا یہ ہے کہ بیرونی طور پر نلکی کے اندر شوہر و بیوی کے مادہ منویہ کی طبی قواعد کے مطابق پرورش کر کے بیوی کے رحم میں داخل کرنے سے اولاد ہوسکتی ہے۔ ان حالات میں کیا اس طریقہ تحقیق سے شرعاً استفادہ کیا جاسکتا ہے۔
محمد منیر احمد، مراد نگر

مسجد کے پیچھے مکان کا ہونا

سوال : زید اپنے گھر سے متصل اپنی مملوکہ اراضی میں مسجد تعمیر کر رہے ہیں۔ مسجد کے مغربی جانب رہنے والے پڑوسی کو اس پر اعتراض ہے اوران کا ادعاء ہے کہ مسجد کے پیچھے گھر ہو تو وہ مکان تباہ ہوجاتاہ ے۔ شرعاً کیا حکم ہے ؟
نام ندارد