بیت الخلاء میں جانب قبلہ رخ کرنا

سوال : یہ مسئلہ زیر غور ہے کہ ایک مدرسہ کی پرانی بوسیدہ عمارت کی از سر نو تعمیر کی گئی اور ایک حصہ میں ایک کمرہ میں چند بیت الخلاء تعمیر کئے گئے جن کا رخ جانب قبلہ ہے۔ اس کو استعمال کرسکتے ہیں یا نہیں ؟ شرعی احکام کیا ہیں ؟ براہ کرم جواب ارسال فرمائیں تو مہربانی ہوگی۔
فواد احمد، بازار گھاٹ

سجدہ کا نشان

سوال : بہت سے لوگ ماشاء اللہ نمازیں پابندی سے پڑھتے ہیں لیکن میں نے دیکھا ہے کہ کچھ لوگوں کی پیشانی پر کالا نشان آجاتا ہے ۔ قرآن اور حدیث کی روشنی میں اگر اس علامت کے بارے میں کچھ ہے تو وضاحت کریں۔
محمد سلطان ، معین باغ

حوض کی لمبائی اور چوڑائی

سوال : ایک مسجد کا حوض انیس (19) ذراع لانبا ہے تو اس کی چوڑائی کتنی ہونی چاہئے تاکہ حوض کا پانی دہ در دہ ہوجائے ؟
عبدالاحد، ٹولی چوکی

مسجد کی توسیع میں قبور کے آثار برآمد ہونا

سوال : ہمارے محلہ کی مسجد کی توسیع کا کام شروع کیا گیا ہے ۔ مسجد کے آنگن میں آر سی سی کا چھت ڈالا جارہا ہے تاکہ مصلیان مسجد کو سہولت ہو ستون کیلئے کھدائی کی گئی تو ایک گڑھے میں دو پرانی قبریں نمودار ہوئی ہیں۔ یہ قبریں سطح زمین سے چار فٹ نیچے ہیں ، موجودہ حالت کی وجہ تعمیری کام رک گیا ہے ۔ اس بارے میں فتوی عنایت فرمائیں تاکہ قبروں کی حرم

نکاح کے فوری بعد ولیمہ

سوال : شریعت میں بعد از نکاح جو تقریب / طعام وغیرہ کا انتظام کیا جاتا ہے آیا وہ تعریف ولیمہ میں داخل ہے اور ولیمہ کس دن کرنا سنت ہے ؟ کیا ولیمہ کیلئے صحبت شرط ہے ؟ کیا نکاح کے دن ولیمہ کیا جاسکتا ہے ؟ بلا لحاظ استطاعت کتنے لوگ کا ولیمہ کی تقریب کرنا چاہئے ؟ ولیمہ کی تقریب کا سنت طریقہ کیا ہے ؟
خورشید احمد، ملے پلی

میری اجازت کے بغیر گھر آئی تو طلاق

سوال : زید نے ایک مرتبہ غصہ کی حالت میں جبکہ بیوی سے کسی بات پر تکرار ہورہی تھی، یہ کہا کہ اگر تو میری اجازت کے بغیر اگر میرے گھر آئے گی تو تجھ پر طلاق ، طلاق ، طلاق ہے۔ شیخ زید کی بیوی ہندہ دوسرے دن اس کی اجازت کے بغیر گھر میں آگئی۔ اب ہر دو نادم ہیں اس صورت میں کیا حکم ہے ؟ کیا طلاق مغلظہ واقع ہوئی یا نہیں ؟
نام مخفی

لڑکیوں کو بالکلیہ محروم کرنا گناہ ہے

سوال : میرے والد محترم کو 2 لڑکے اور 4 لڑکیاں ہیں اور میری والدہ کا انتقال ہوچکا ہے۔ میرے والد محترم کے 2 عدد مکانات ، 1 عدد دوکان ہے، ایک سال قبل میرے والد نے 2 مکانات میرے 2 بھائیوں میں قرعہ اندازی کے ذریعہ تقسیم کرچکے ہم چار بہنوں میں کوئی رقم تقسیم نہیں کئے اور نہ ہی رقم دینے کا وعدہ کیا اور اب حال ہی میں والد صاحب اور ہمارے بھائیوں نے

سال نو کے موقع پر کیک کاٹنا

سوال : آجکل مسلم معاشرہ روز بروز مغربی تہذیب سے متاثر ہوتے جارہا ہے ۔ مغرب کی حیاء سوز و غیر اخلاقی حرکات کو اختیار کرتے جارہا ہے ۔ حالیہ چند سالوں سے حیدرآباد میںبھی مسلمان کثیر تعداد میں سال نو کا جشن منارہے ہیں۔ رات دیر گئے تک بازاروں میں گھومتے پھر رہے ہیں، شراب نوشی کر رہے ہیں۔ رقص و سرور کی محفلیں سجا رہے ہیں، آتشبازی کررہے ہی

سورہ یسین کی تلاوت سے عذاب قبر میں تخفیف

سوال : لوگ ایصال ثواب کے لئے عموماً قرآن خوانی کا اہتمام کرتے ہیں۔ برسی ، چہلم کے موقعہ پر خصوصیت کے ساتھ ختم قرآن ہوتا ہے اور مرحوم کے لئے ایصالِ ثواب کیا جاتا ہے ۔کیا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اور صحابہ کرام رضوان اللہ علیھم سے کوئی روایت موجود ہے جس میں قرآن کو ایصال ثواب کا ذریعہ بنایا گیا ہے ۔
محمد وسیم، ورنگل

سردی کی بناء ، تیمم کرنا

سوال : میری عمر ساٹھ (60) سال ہے، میں صوم و صلوۃ کی بچپن سے پابند ہوں۔ حالیہ عرصہ میں بیمار ہوئی تھی، الحمد للہ اب بہتر ہوں، بسا اوقات فجر کے وقت سردی محسوس ہوتی ہے تو کیا ایسے وقت میں مجھے تیمم کی اجازت مل سکتی ہے یا مجھے وضو کرنا چا ہئے۔
دلشاد

بوسیدہ متبرک اوراق کو تلف کیسے کریں

سوال: اخبارات اور مختلف رسائل میں احادیث یا دینی سپلیمنٹ شائع ہوتے ہیں ۔ اگر انہیں بحالت مجبوری پانی میں بہایا نہ جاسکے تب انہیں تلف کرنے کی دوسری صورت کیا ہوگی ؟ براہِ کرم مفصل جواب عنایت کریں تو نوازش ہوگی۔ شکریہ !
نام …

جمائی کو روکنے کا مجرب طریقہ

سوال : میں نے کچھ دن قبل ایک خطیب صاحب سے سنا کہ اگر کسی کو جمائی آئے اور وہ اس وقت انبیاء کا تصور کرے تو اس کی جمائی رک جاتی ہے۔ کیا اس کی کوئی دلیل ہے یا صرف یہ ایک مقولہ ہے؟ نیز اگر کسی کو نماز میں جمائی آئے تو کیا طریقہ اختیار کرنا چاہئے۔
محمد عبدالمنان سکندر، نواب صاحب کنٹہ

خواب میں طلاق دینا

سوال : ایک عجیب و غریب واقعہ ہمارے رشتہ داروں میں واقع ہوا جس کی وجہ سے دو خاندانوں میں بڑی بے چینی ہے ۔ مسئلہ یہ ہے کہ شوہر نے صبح نیند سے بیدار ہوکر اپنی زوجہ سے کہا کہ کل رات میں نے تم کو خواب میں تین طلاق دیدیئے اور تم اپنا ساز و سامان لیکر اپنے میکے چلی گئی۔ بچے میرے پاس ہی رہ گئے۔

دوسروں کو تکلیف دینا

سوال : آج کے پر آشوب دور میں مسلمان روز بروز دینی تعلیمات سے دور ہوتے جارہے ہیں اور اسلامی فکر اور مزاج سے ناواقف ہوتے جارہے ہیں۔ شریعت میں کسی کو تکلیف دینے کی اجازت نہیں ہے لیکن آج کل مسلمان دانستہ و نادانستہ اس میں مبتلا ہوتے جارہے ہیں۔ بعض حضرات کسی کارخیر کو نیک سمجھ کر دوسروں کو تکلیف دے رہے ہیں۔ کیا اسلام میں اس بات کی اجازت ہے

ہندوستان میں قربانی کے بعد حلق کرنا

سوال : ادھر گزشتہ دو چار سال سے یہ دیکھا جارہا ہے کہ بقرعید کے روز بہت سارے نوجوان اور کچھ عمر رسیدہ لوگ بھی حلق کرواکر یعنی سر منڈواکر (چکنی ہنڈی کرواکر) پھر رہے ہیں ۔ کچھ تو کہتے ہیں کہ حج اور قربانی کا ثواب مل جائے گا۔ آیا اس کی کوئی اصل بھی ہے یا کیا ؟
ایم بی اکرم، باؤلی گلاب سنگھ