امیت شاہ، بیدی اور کجریوال کے انتخابی جلسے

نئی دہلی /30 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) صدر بی جے پی امیت شاہ نے اتم نگر اور جنک پوری میں انتخابی جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے دہلی کے رائے دہندوں سے اپیل کی کہ وہ بی جے پی کی تجربہ کار حکومت چاہتے ہیں یا دوسروں کی تجربہ سے عاری حکومت؟

کرد جنگجوؤں کے ہاتھوں 22 داعش جہادی ہلاک

دمشق ۔ 30 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) کرد جنگجووں نے داعش کے جہادیوں پر حملہ کر کے 22جہادیوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ کوبانی سے داعش کا قبضہ واپس لینے کے بعد کرد جنگجووں کی پہلی بڑی کارروائی ہے۔ تاہم کوبانی کے ارد گرد اب بھی سینکڑوں دیہات پر داعش کا قبضہ جاری ہے۔شام کی صورتحال کو مانیٹر کرنے والی آبزرویٹری کے ڈائریکٹر رامی عبدالرحمان کے مطابق ان

مالکین سریتا اسٹیلس اینڈ انڈسٹریز کے جائیدادیں قرق

حیدرآباد ۔ 30 جنوری ۔ ( سیاست نیوز) انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ حیدرآباد زون نے سریتا اسٹیلس اینڈ انڈسٹریز اور اُس کے مالکین کی 3.3 کروڑ مالیتی جائیدادوں کو قرق کرلیا ۔ سرکاری ذرائع کے بموجب سریتا اسٹیل کے خلاف سی بی آئی کے بینک فراڈ سیل بنگلور نے مقدمہ درج کرتے ہوئے 31 ڈسمبر 2007 کو چارج شیٹ بھی داخل کی تھی اور اُن پر الزام عائد کیا تھا کہ اسٹیٹ

طالبان انتہائی خطرناک، لیکن دہشت گرد نہیں : امریکہ

واشنگٹن ۔ 30 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ نے کہا ہیکہ طالبان کی طرف سے اختیار کردہ حربے اگرچہ دہشت گردی کے مماثل ہیں، لیکن دہشت گردی کے یہ طریقے بنیادی طور پر بالعموم افغانستان میں استعمال کئے جاتے ہیں لیکن یہ (طالبان) گروپ، القاعدہ یا آئی ایس (داعش) جیسا نہیں ہے جن کے نٹ ورک دنیا بھر میں پھیلے ہوئے ہیں۔ وائیٹ ہاوز پریس سکریٹری جوش ارن

کابل حملہ کیلئے طالبان ذمہ دار

کابل ۔ 30 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) طالبان نے گذشتہ روز کابل ایرپورٹ پر ہوئے ’’داخلی حملے‘‘ کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔ اس حملے میں 3 امریکی گتہ دار اور ایک افغان ہلاک ہوگئے تھے۔

کرناٹک کے وزیر کا دورہ امارات

دبئی ۔ 30 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) صحت و تعلیم کے شعبوں میں باہمی تعاون میں اضافہ کی کوشش کے طور پر کرناٹک کے ایک وفد نے متحدہ عرب امارات کا دورہ کیا۔ کرناٹک کے وزیرصحت و خاندانی بہبود یوٹی قادر کی زیرقیادت وفد نے اس خلیجی ملک کا دورہ کرتے ہوئے طبی، تعلیم، تربیت اور نرسنگ کے شعبوں میں باہمی تعاون کے امکانات کا جائزہ لیا۔ یوٹی قادر نے عجما

امریکہ میں عصمت ریزی کے مجرم پر سزائے موت کی تعمیل

واشنگٹن ۔ 30 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) امریکی ریاست ٹیکساس میں عصمت ریزی و قتل کے ایک مجرم پر آج سزائے موت کی تعمیل کردی گئی جس پر رحم کے لئے کی گئی درخواست کو سپریم کورٹ نے لمحہ آخر میں مسترد کردیا تھا۔ مجرم کے وکیل نے دعویٰ کیا کہ مجرم کی دماغی حالت انتہائی خراب ہے لیکن بعد معائنہ 57 سالہ رابرٹ لیڈ کو ہنٹسویل میں واقع موت کی کوٹھری میں مقا

گوانتا ناموسے رہا طالبان دوبارہ دہشت گردی میں ملوث

واشنگٹن ۔ 30 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ریپبلکن پارٹی کے چند سرکردہ قانون سازوں نے ان اطلاعات پر سخت برہمی کا اظہار کیا کہ ایک امریکی سپاہی کے عوض اوباما انتظامیہ کی طرف سے رہا پانچ طالبان جنگجوؤں کے منجملہ ایک جنگجو دوبارہ دہشت گرد سرگرمیوں میں ملوث ہوجانے کی اطلاعات ہیں۔ رکن کانگریس اور ایوان کی امورخارجہ کمیٹی کے چیرمین ایڈر ائیس نے ک

پاکستان میں 20 لاکھ سم کارڈس مسدود

اسلام آباد ۔ 30 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی ٹیلی کام ریگولیٹری ادارہ نے حکومت کی جانب سے موبائیل فون صارفین کی تفصیلات کی تحقیق و تنقیح کیلئے شروع کردہ ملک گیر مہم کے تحت 20 لاکھ سم کارڈس مسدود کردیئے ہیں۔ روزنامہ ڈان کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونکیشن اتھاریٹی (پی ٹی اے) نے ایک کروڑ 30 لاکھ غیرتوثیق شدہ سم کارڈس کی تنقیح کیلئے اس ماہ 91

تین طالبان کو 23 بار سزائے موت

لاہور ۔ 30 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) انسداددہشت گردی کی ایک عدالت نے آج ممنوعہ پاکستان طالبان کے تین عسکریت پسندوں کو ملک کی جاسوس ایجنسی آئی ایس آئی کے یہاں واقع ہیڈکوارٹرس پر 2009ء کے حملہ پر جس میں 35 افراد ہلاک ہوئے ، 23 مرتبہ سزائے موت سنائی گئی۔ عدالت نے بشیراحمد، سرفراز اور عابد کو اس حملہ کا مجرم پایا اور انہیں 23 بار سزائے موت دیتے ہوئ

عراق میں داعش حملے کرد بریگیڈیئر پانچ جنگجو ہلاک

کرکک ۔ 30 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) اسلامی مملکت (داعش) سے وابستہ جہادیوں نے عراقی صوبہ کرکک میں کئے گئے اپنے ایک بڑے حملے میں کرد کے ایک سینئر کمانڈر اور دیگر پانچ جنگجوؤں کو ہلاک کردیا۔ شمالی شہر کے جنوبی و مغربی علاقوں پر داعش کے حملے نصف شب کے بعد کئے گئے تھے جس کے ساتھ ہی کرد جنگجوؤں اور داعش جہادیوں کے درمیان گھمسان کی لڑائی چھڑ گئی ج

سعودی عرب میں بندوق برداروں کا حملہ، دو امریکی ہلاک

ریاض /30 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) مشرقی سعودی عرب کے علاقہ الاحصا سے کار میں گزرنے والے دو امریکی شہری فائرنگ میں ہلاک ہو گئے۔ آج دوپہر دو بجے دو امریکی شہریوں کی ایک کار نامعلوم بندوق برداروں کے فائرنگ کا نشانہ بن گئی، جس کے نتیجے میں ان میں سے ایک زخمی ہو گیا، جس کی حالت دوا خانہ میں مستحکم ہے۔ اکتوبر کے بعد سعودی عرب میں یہ چوتھا حملہ ت