گوانتا ناموسے رہا طالبان دوبارہ دہشت گردی میں ملوث

واشنگٹن ۔ 30 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ریپبلکن پارٹی کے چند سرکردہ قانون سازوں نے ان اطلاعات پر سخت برہمی کا اظہار کیا کہ ایک امریکی سپاہی کے عوض اوباما انتظامیہ کی طرف سے رہا پانچ طالبان جنگجوؤں کے منجملہ ایک جنگجو دوبارہ دہشت گرد سرگرمیوں میں ملوث ہوجانے کی اطلاعات ہیں۔ رکن کانگریس اور ایوان کی امورخارجہ کمیٹی کے چیرمین ایڈر ائیس نے کہا کہ ’’یہ خبر تکلیف دہ لیکن خالصتاً قابل قیاس ہے‘‘۔ میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہیکہ امریکی سارجنٹ بوے برگڈال کی رہائی کے بدلے اوباما انتظامیہ کی طرف سے رہا شدہ پانچ طالبان جنگجوؤں میں سے ایک جنگجو دوبارہ طالبان سے ربط پیدا کررہا ہے۔ پنٹگان پریس سکریٹری کے حوالہ سے فاکس نیوز نے خبر دی کہ ’’(دہشت گرد سرگرمیوں میں) دوبارہ ملوث ہونے کے الزامات پر ہم نے سخت نوٹ لیا ہے‘‘۔