طالبان انتہائی خطرناک، لیکن دہشت گرد نہیں : امریکہ

واشنگٹن ۔ 30 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ نے کہا ہیکہ طالبان کی طرف سے اختیار کردہ حربے اگرچہ دہشت گردی کے مماثل ہیں، لیکن دہشت گردی کے یہ طریقے بنیادی طور پر بالعموم افغانستان میں استعمال کئے جاتے ہیں لیکن یہ (طالبان) گروپ، القاعدہ یا آئی ایس (داعش) جیسا نہیں ہے جن کے نٹ ورک دنیا بھر میں پھیلے ہوئے ہیں۔ وائیٹ ہاوز پریس سکریٹری جوش ارنیسٹ نے افغان طالبان کو ایک مسلح تخریب کار اور جنگجو گروپ قرار دینے سے متعلق امریکی موقف کو حق بجانب قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ امریکی (فوجی) خدمات کے ارکان بھی طالبان کے خلاف لڑتے ہوئے اپنی جان دیئے ہیں کیونکہ ان (طالبان) سے افغانستان میں امریکی مفادات کو خطرہ لاحق ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’’وہ (طالبان) اگرچہ دہشت گردی جیسی سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔ وہ اپنے ایجنڈہ پر پیشرفت کیلئے دہشت گرد حملے کیا کرتے ہیں‘‘۔ اس بیان سے ایک دن قبل ارنسٹ کے نائب ایرک شلٹز نے کہا تھا کہ ’’طالبان ایک مسلح تخریب کاری لیکن آئی ایس (داعش) ایک دہشت گرد گرد گروپ ہے‘‘۔ انہوں نے کہا کہ ’’اب جو بات صحیح بھی ہے وہ یہ ہیکہ طالبان اور القاعدہ کے درمیان فرق کرنا ضروری ہے۔ طالبان ایک خطرناک تنظیم ضرور ہے لیکن دہشت گرد نہیں ہے۔ یہ بات صدر بھی واضح کرچکے ہیں‘‘۔