تین طالبان کو 23 بار سزائے موت

لاہور ۔ 30 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) انسداددہشت گردی کی ایک عدالت نے آج ممنوعہ پاکستان طالبان کے تین عسکریت پسندوں کو ملک کی جاسوس ایجنسی آئی ایس آئی کے یہاں واقع ہیڈکوارٹرس پر 2009ء کے حملہ پر جس میں 35 افراد ہلاک ہوئے ، 23 مرتبہ سزائے موت سنائی گئی۔ عدالت نے بشیراحمد، سرفراز اور عابد کو اس حملہ کا مجرم پایا اور انہیں 23 بار سزائے موت دیتے ہوئے 5 لاکھ روپئے کا جرمانہ بھی عائد کیا جو ہر جرم کی فیملی کی جانب سے ادا شدنی رہے گا۔