پاکستان میں 20 لاکھ سم کارڈس مسدود

اسلام آباد ۔ 30 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی ٹیلی کام ریگولیٹری ادارہ نے حکومت کی جانب سے موبائیل فون صارفین کی تفصیلات کی تحقیق و تنقیح کیلئے شروع کردہ ملک گیر مہم کے تحت 20 لاکھ سم کارڈس مسدود کردیئے ہیں۔ روزنامہ ڈان کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونکیشن اتھاریٹی (پی ٹی اے) نے ایک کروڑ 30 لاکھ غیرتوثیق شدہ سم کارڈس کی تنقیح کیلئے اس ماہ 91 یوم کی مہلت دی ہے۔ بائیو میٹرک نظام کے ذریعہ ان سم کارڈس کی تنقیح کی جارہی ہے۔ ڈسمبرکے دوران پشاور فوجی اسکول میں 150 افراد کے قتل عام کے بعد سیکوریٹی اقدامات کے طور پر یہ مہم چلائی جارہی ہیں۔