برقی شاک سے ویلڈر کی موت حیدرآباد ۔ /7 اپریل (سیاست نیوز) موسیٰ پیٹ کے علاقہ میں پیش آئے واقعہ میں ایک شخص برقی شاک کی زد میں آکر فوت ہوگیا ۔ کوکٹ پلی پولیس کے مطابق 23 سالہ پرکاش جو پیشہ سے ویلڈر موسیٰ پیٹ علاقہ میں رہتا تھا ۔ آج صبح یہ شخص سڑک پر ایک روڈ رولر کو ویلڈنگ کرنے میں مصروف تھا کہ برقی شاک کی زد میں آکر برسرموقع ہلاک ہوگیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق کل رات ہوئی بارش کے سبب رولر کے نیچے پانی جمع تھا اور ویلڈنگ کے دوران اس نے برقی تاروں کو رولر کے نیچے ڈال دیا جس کے سبب وہ برقی شاک کا شکار ہوگیا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔