شاہ رخ اور عامر نے 25 سال کی دوستی میں پہلی بار سیلفی لی

سوپر اسٹار شاہ رخ خاان اور عامر خان پچھلے دو دہوں سے ایک دوسرے کو جانتے ہیں لیکن اتنے برسوں میں پہلی بار ایک سیلفی لی ۔ شاہ رخ نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا 25 سال سے ایک دوسرے کو جاننے کے بعد اب یہ ہماری پہلی تصویر ہے۔ دونوں ممبئی میں ایک پارٹی میں شریک تھے۔ تصویر سوشل میڈیا پر وئرل ہوتے ہی اسے 28 ہزار لائیکس اور 8 ہزار ری ٹوسٹیس ملے۔ عامر اور شاہ رخ 1993ء کی فلم پہلا نشہ میں دکھائی دیئے تھے۔ شاہ رخ ان دنوں رئیس کی کامیابی کا مزہ لے رہے ہیں تو عامر دنگل کا۔

 

ودیا بالن عامر خان کے ساتھ فلم کرنے کی خواہشمند
بالی ووڈ ایکٹریس ودیا بالن جن کی دو فلمیں بیگم جان اور تمہاری سولو ریلیز کے لئے تیار ہے۔ اب سوپر اسٹار عامر خان کے ساتھ کوئی فلم کرنے کی خواہشمند ہے۔ عامر جن کے ساتھ فلمیں کرکے اداکارائیں اپنی شناخت کھو دیتی ہیں ۔ ودیا کو اعتماد ہے کہ وہ عامر کی فلم میں اپنی موجودگی کا احساس دلائیں گی ۔ بولڈ کرداروں کے لئے مشہور ودیا نے یہ بھی کہا کہ وہ اپنے کرداروں میں ہر چیلنج قبول کرنے کے لئے تیار ہے۔ قومی ایوارڈ یافتہ اس ایکٹریس نے حال ہی میں 51 سالہ عامر خان کی فلم دنگل دیکھنے کے بعد یہ خواہش جتائی اور کہا کہ اس فلم میں عامر نے یادگار ایکٹنگ کی ہے۔