بنگلور نے دہلی کو 10 رنز سے ہرایا

نئی دہلی ۔/14 مئی (سیاست ڈاٹ کام) آئی پی ایل کے آج کے مقابلے میں رائل چیلنجرس بنگلور نے دہلی ڈیرڈیولس کو 10 رنز سے ہرادیا لیکن اس کامیابی کے باوجود بنگلور کی ٹیم 14 مقابلوں میں 7 پوائنٹس کے ساتھ سب سے آخری مقام پر رہی ۔ دہلی کو آخری اوورمیں 13 رنز کی ضرورت تھی لیکن صرف 3 رنز ہی بن سکے اور ساری ٹیم151 پر آل آوٹ ہوگئی ۔ اس سے پہلے ویراٹ کوہلی نے 45 گیندوں میں 58 رنز کے ذریعہ ٹیم کے اسکور کو 161/6 تک پہونچانے میں اہم رول ادا کیا ۔ گیل نے 38 گیندوں میں 48 رنز بنائے ۔ جواب میں دہلی ڈیرڈیولس کے رشپ پنت نے 45 اور شریاز ایئر نے 32 رنز بنائے اور مقررہ 20 اوورس میں 151 پر ساری ٹیم آوٹ ہوگئی ۔