اسرائیل : مسجدمیں توڑ پھوڑ اور دیواروں پر تحریریں

یروشلم 29 اپریل (سیاست ڈاٹ کام )جنوبی اسرائیل کی ایک مسجد میں اشرار نے توڑ پھوڑ مچانے کے بعد اس کی دیواروں پر مسلم دشمن نعرے تحریر کر کے راہ فرار اختیار کی ۔ پولیس کے بموجب نسلی اور مذہبی نفرت پر مبنی حملوں کے سلسلہ کا یہ اس علاقہ میں تازہ واقعہ ہے ۔ نامعلوم افراد نے مسجد کی دیوار پر ستارہ داؤدی اتارا اورمسلم دشمن تحریر کی ۔ یہ مسجد یہو

ملایشیا کے لاپتہ طیارے کا پتہ چلانے کا دعویٰ

کوالالمپور 29 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام)آسٹریلیا کی ایک بحری مہم جو کمپنی نے دعوی کیا ہے کہ اس نے حادثہ کا شکار ملایشیائی طیارے کے ملبہ کا خلیج بنگال میں بحر ہند سے پانچ ہزار کیلو میٹر کے فاصلے پر پتہ لگا لیا ہے۔اڈیلیڈ کی کمپنی جیو ریسوننس نے کل کہا کہ اس نے لاپتہ طیارہ کی اپنے طور پر تلاش 10 مارچ سے شروع کردی تھی اور اس نے موجودہ تلاش کے مقا

مشرقی افعانستان میں 49 عسکریت پسند اور پانچ فوجی ہلاک

کابل 29 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام)مشرقی افغانستان کے صوبہ پکتیا میں عسکریت پسندوں کے زبردست حملہ کے بعد کم از کم 49 طالبان شورش پسند اور پانچ فوجی ہلاک ہوگئے ۔ وزارت دفاع کے بموجب 500 سے زیادہ شورش پسندوں نے صوبہ پکتیا میں ایک فوجی کارروائی کے آغاز کے بعد فوج پر حملہ کیا تھا جس میں 49 عسکریت پسند اور پانچ فوجی ہلاک کردیئے گئے ۔ چین کے خبرساں ا

عراق میں حملے ،15 ہلاک ، انتخابات سے قبل کشیدگی

بغداد 29 اپریل (سیاست ڈاٹ کام )دو سلسلہ وار بم دھماکوں سے بغداد کے شمال مشرقی علاقہ میں کم از کم 15 افراد ہلاک ہوگئے ۔امریکی فوج کے تخلیہ کے بعد عراق میں پہلی بار پارلیمانی انتخابات ہونے والے ہیںلیکن اس سے پہلے خودکش بم حملوں میں اضافہ ہوگیا ہے جس سے ملک گیر سطح پر کشیدگی پھیل گئی ہے اور یہ سوالات کئے جارہے ہیں کہ کیا عراق کی فوج دو کرو

یمن میں القاعدہ کے خلاف فوجی کارروائی

عدن 29 اپریل (سیاست ڈاٹ کام )یمنی افواج نے بڑے پیمانے پر القاعدہ جنگجووں کو جنوبی قصبوں سے نکال باہر کرنے کیلئے تیز رفتار فضائی حملہ اور جارحانہ فوجی کارروائی شروع کردی ہے جن سے گذشتہ ہفتہ تقریبا 60 عسکریت پسند ہلاک ہوگئے ۔جزیرہ نمائے عرب میں القاعدہ نے جہادی تنظیمیں قائم کرکے بعض قصبوں کو اپنا مستحکم گڑھ بنالیا ہے ۔ ناقابل عبور پہا

تلنگانہ میں آج رائے دہی، 90 ہزار سکیورٹی جوان تعینات

حیدرآباد ۔ 29 ۔ اپریل (سیاست نیوز) تلنگانہ میں پہلے مرحلہ کی رائے دہی کیلئے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہے۔ تلنگانہ کے 10 اضلاع میں کل 30 اپریل کو رائے دہی مقرر ہے اور یہ 10 اضلاع 2 جون کے بعد ایک مکمل ریاست میں تبدیل ہوجائیں گے ۔ 28.1 ملین رائے دہندے 119 اسمبلی اور 17 لوک سبھا حلقوں میں رائے دہی میں حصہ لینے کے اہل ہیں اور وہ اپنی پسند کے امیدو

پولنگ اسٹیشنوں میں موبائیل فون ساتھ لیجانے کی اجازت نہیں

حیدرآباد 29 اپریل (سیاست نیوز) ریاست میں پہلے مرحلہ کے تحت علاقہ تلنگانہ کے 17 لوک سبھا اور 119 اسمبلی حلقہ جات کے لئے 30 اپریل کو صبح 7 بجے تا 6 بجے شام منعقد ہونے والی رائے دہی کے موقع پر پولنگ اسٹیشن میں موبائیل فونس ساتھ رکھنے کی کسی کو اجازت نہیں رہے گی۔ بلکہ مرکز رائے دہی میں موبائیل فون رکھنے پر مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے۔ ریاستی

مسلم ووٹوں کو بے اثر بنانے بظاہر راج ناتھ سنگھ کامیاب

لکھنو ۔ 29 اپریل ۔ (سیاست ڈاٹ کام ) اترپردیش کی راجدھانی لکھنو پارلیمانی حلقہ میں بی جے پی کے قومی صدر راج ناتھ سنگھ کو سہ رخی سخت مقابلے کا سامنا کرنا پڑ رہاہے لکھنو پارلیمانی حلقہ کو اٹل بہاری واجپائی کے حلقہ سے جانا جاتا ہے کیونکہ اس حلقہ سے اٹل بہاری واجپائی پانچ مرتبہ تواتر سے کامیاب ہوئے ۔ گزشتہ الیکشن میں اس حلقہ سے اٹل کے معتمد

خاتون کی خودسوزی

حیدرآباد 29 اپریل (سیاست نیوز) نارسنگی کے علاقہ ایک خاتون نے خودسوزی کرلی ۔ بتایا جات ہے کہ 60 سالہ شٹماں جو خانہ پورہ علاقہ کے ساکن راملو کی بیوی تھی خرابی صحت سے پریشان تھی جس نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے 15 اپریل کے دن اپنے جسم پر کیروسین ڈال کر آگ لگالی اور کل رات دیر گئے موت ہوگئی ۔ پولیس نارسنگی مصروف تحقیقات ہے ۔

ٹرین کی زد میں آکر ہلاک

حیدرآباد 29 اپریل (سیاست نیوز) صنعت نگر کے علاقہ میں ایک شخص ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا۔ ریلوے پولیس نامپلی کے مطابق 24 سالہ سنتوش یادو جو پیشہ سے دودھ کا کاروبار کرتا تھا امیر پیٹ میں رہتا تھا۔28 اپریل کے دن پٹریوں کو عبور کرنے کے دوران وہ ایم ایم ٹی ایس کی زد میںہلاک ہوگیا ۔ ریلوے پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

مودی کو کشمیر کے بارے میں کوئی معلومات نہیں : م افضل

نئی دہلی ۔ 29 اپریل ۔ (سیاست ڈاٹ کام ) نیشنل کانفرنس سربراہ فاروق عبداﷲ اور بی جے پی کے وزارت عظمیٰ کے امیدوار نریندر مودی کے درمیان چل رہی چپقلش پر اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کانگریس قائد م افضل نے کہا کہ مودی کو کشمیر کے بارے میں کوئی معلومات نہیں ہے اور وہ ( مودی ) کشمیر کا موضوع بار بار اس لئے اُٹھارہے ہیں کیوں کہ انھیں معلوم ہے کہ ان

انتقال

حیدرآباد۔/29اپریل، ( راست ) محمد عبدالباسط ولد محمد عبدالغفور کاآج بروز منگل 29اپریل کو انتقال ہوگیا۔ 30اپریل کو نماز جنازہ مسجد قادریہ فرسٹ لانسر میں بعد نماز عصر ادا کی جائے گی۔ تدفین درگاہ حضرت بادپاؒ فرسٹ لانسر میں عمل میں آئے گی۔تفصیلات کیلئے9346315932 پر ربط کریں۔