نامعلوم لٹیروں نے تاجروں کو لوٹ لیا

مظفرنگر۔ 29 اپریل ۔ (سیاست ڈاٹ کام ) شاملی جانے والے کچھ تاجروں کے پاس سے چار نامعلوم افراد نے 14.6 لاکھ روپئے کی خطیر قم لوٹ لی ۔ پولیس نے بتایا کہ خالد ، نعیم ، ارشد اور اسلام نامی نوجوانوں نے جاؤلی ،۔ مظفرنگر روڈ پر بندوق کی نوک پر اس جرم کا ارتکاب کیا۔ یہ واقعہ نیومنڈی پولیس اسٹیشن حدود میں رونماہوا ۔ تاجر نقد رقم لیکر ساز و سامان کی خریداری کیلئے شاملی جارہے تھے ۔ لٹیرے ایک کار میں بیٹھ کر وہاں آئے تھے ۔ انھوں نے ر استے میں تاجروں کی گاڑی روک کر نقد رقم لوٹ لی ۔ پولیس کو جیسے ہی یہ اطلاع ملی وہ جائے واردات پر پہنچ گئے ۔ لٹیروں کو گرفتار کرنے کیلئے کارروائی کا آغاز ہوچکا ہے ۔